• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سازگار انجینئرنگ کا ایک ہفتے کیلئے کار پلانٹ بند کرنے کا اعلان

شائع February 25, 2023
— فوٹو: ویب سائٹ / سازگار
— فوٹو: ویب سائٹ / سازگار

سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ نے 27 فروری سے 4 مارچ کے دوران کاروں کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سازگار انجینئرنگ نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ حکومت کی جانب سے پارٹس اور ایسیسریز کی درآمدات کو کم کرنے کے سخت اقدامات کے سبب سپلائی چین متاثر ہونے کو قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اسٹاک فائلنگ میں بتایا کہ رکشہ کا پلانٹ بحال رہے گا۔

رواں مال سال کے ابتدائی 7 مہینوں سازگار انجینئرنگ ’بایک‘ اور ’ہول‘ کے 933 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران صرف 56 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے کے دوران 5 ہزار 871 رکشہ فروخت ہوئے، یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 30 فیصد کمی ہے، مالی سالی 2022 کے ابتدائی 7 ماہ میں 8 ہزار 388 رکشہ فروخت ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ناموافق معاشی صورتحال کے سبب طلب میں کمی اور خام مال کی قلت کی وجہ سے چوتھی بار یکم فروری سے 14 فروری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آٹو وینڈر ایگری آٹو انڈسٹری لمیٹڈ (اے آئی ایل) نے بھی فروری کے مہینے جزوی بندش کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ آٹو مینوفیکچرز کی جانب سے پارٹس کی کم طلب کو قرار دیا تھا۔

اسی طرح پاک سوزوکی موٹر کمپنی (لمیٹڈ) نے بھی 2 سے 6 جنوری تک اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024