• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سابقہ اہلیہ کے الزامات کی تردید: فیروز خان نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت کردی

شائع March 8, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے ریپ کے الزامات پر تردیدی بیان اور وضاحت جاری کرنے کے بعد پاکستانی اداکار فیروز خان بھارتی اداکار کی حمایت میں سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے نواز الدین صدیقی اپنی سابقہ بیگم عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے باعث خبروں میں ہیں۔

فیروز خان نے ٹوئٹر پر بھارتی اداکار کو نیک تمناؤں کا پیغام جاری کیا۔

فیروز خان نے اس ٹوئٹ پر لکھا کہ ’میں اپنے پسندیدہ اداکار کو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں‘، ساتھ ہی انہوں نے مضبوط رہنے کے لیے بازو والی ایموجی بھی پوسٹ میں شامل کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان کو بھی اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی طرف سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب یاد رہے کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کو بھی اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے ریپ جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی اداکار نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ ان کی عالیہ صدیقی سے طلاق ہوچکی ہے اور سابق اہلیہ نے انہیں پیسوں کے بلیک میل کر رہی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ چند سال قبل تک ان کی سابق اہلیہ بھارت میں مقیم تھیں، جہاں انہیں بچوں کے ہر طرح کے اخراجات کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے تھے لیکن بعد ازاں وہ دبئی منتقل ہوگئیں، جہاں اب انہیں ماہانہ 10 لاکھ روپے تک دیے جا رہے ہیں۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق اہلیہ پیسوں کی خاطر انہیں کئی سال سے بلیک میل کرتی آ رہی ہیں اور وہ ہر بار خاموشی اختیار کر جاتے ہیں جب کہ لوگ ان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتےہیں۔

نوازالدین صدیقی کے مطابق ان کی سابق اہلیہ صرف اور صرف پیسے چاہتی ہیں اور مرضی کے پیسے نہ ملنے پر ان پر الزامات لگاتی رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔

اس کے علاوہ عالیہ صدیقی نے اپنے سابقہ شوہر پر ریپ کے الزامات لگاتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

حالیہ چند ہفتتوں میں عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان میں دعویٰ کیا کہ اداکار انہیں گھر میں باتھ روم تک استعمال نہیں کرنے دیتے تھے جب کہ وہ ان کے بڑے بیٹے شوریٰ کو اپنا بیٹا تک نہیں مانتے اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ناجائز ہے۔

نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بیٹے شورا اور یانی ہیں، جس میں شورا کی پیدائش 2014 اور 2015 کے درمیان ہوئی جب کہ بعد ازاں ان کے ہاں یانی کی پیدائش ہوئی۔

اداکار اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان پہلی بار 2018 میں اختلافات سامنے آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024