• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

سر درد کے لیے پہلے ناک کے اسپرے کو استعمال کرنے کی اجازت

شائع March 10, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی طبی ادارے نے سر درد یا مائگرین کے علاج کے لیے دنیا کے پہلے ناک کے اسپرے کے استعمال کی اجازت دے دی، جو جلد ہی مارکیٹس میں عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس وقت دنیا بھر میں مائگرین سمیت سر کے تمام دردوں کے لیے گولیاں، انجکشن اور سیرپ دستیاب ہیں، تاہم پہلی بار دوا ساز کمپنی فائزر نے ناک کے اسپرے کو بھی مذکورہ بیماری کے علاج کے لیے تیار کیا ہے۔

مائگرین یا سر کے درد کی شکایات دنیا کی بہت بڑی آبادی کو ہوتی ہے اور عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا کوئی بھی علاج نہیں اور تمام ادویات کے استعمال کے باوجود سر کا درد یا مائگرین اپنی مقررہ مدت کے بعد خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔

تاہم پہلی بار طبی ماہرین کو توقع ہے کہ مائگرین یا سر کے درد کو کم کرنے کے لیے ناک کا اسپرے بہترین نتائج فراہم کرے گا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر ادارے نے مارچ کے پہلے ہفتے میں فائزر کے ناک کے اسپرے کو مائگرین یا سر درد کے دوسرے مریضوں پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

ادارے کی منطوری کے بعد اب کمپنی ’زیوپریٹ‘ (Zavzpret) نامی دوا سے تیار کردہ ناک کے اسپرے کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کرے گی۔

امکان ہے کہ مائگرین یا ہر طرح کے سر درد کے لیے استعمال کیے جانے والا ناک کا اسپرے جولائی 2023 تک سب سے پہلے امریکا اور بعد ازاں دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائزر کمپنی امریکا سے باہر کے متعدد ممالک میں اپنی پارٹنر کمپنیوں کو اسپرے تیار کرنے کی اجازت دے گی اور اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

طبی ماہرین کو امید ہے کہ ناک کے ذریعے دی جانے والی دوا سے مائگرین یا ہر طرح کے سر کے درد پر فوری قابو پایا جا سکے گا۔

مذکورہ اسپرے کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ کن آئے تھے اور زیادہ تر افراد نے اس کے استعمال سے درد کے ختم ہوجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024