• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm

کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے گلوکار جیسا بننے کی کوشش میں کینیڈین اداکار ہلاک

شائع April 27, 2023
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

دنیا بھر میں مقبول کورین میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے گلوکار جیسا بننے کے لیے 12 سرجریز کروانے والا کینیڈین اداکار انتقال کرگیا۔

ٹورنٹو سن کی رپورٹ کے مطابق ’بی ٹی ایس‘ ممبر جیمن کی طرح بننے کے لیے کینیڈین اداکار سینٹ وون کولوچی نے 12 سرجریز کروائی تھیں۔

میوزک انڈسٹری میں کرئیر بنانے کے لیے اداکار 2019 میں کینیڈا سے جنوبی کوریا گئے تھے تاکہ وہ امریکی اسٹریمنگ نیٹ ورک کے لیے کے-پاپ اسٹار کا کردار ادا کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب انہیں جنوبی کوریا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

کینیڈین اداکار نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے تھے
کینیڈین اداکار نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے تھے

اداکار کے ایجنٹ نے ڈیلی میل کو بتایا کہ سینٹ وون نے 22 اپریل کو جبڑوں سے ایمپلانٹس ہٹانے کے لیے سرجری کروائی تھی جس کے بعد انہیں انفیکشن ہوا اور صحت بگڑنے پر وہ انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار نے جبڑے کی سرجری، امپلانٹس، ناک، آنکھ، بھنویں اور ہونٹ کی سرجری کروائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈین اداکار نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے تھے۔

ایجنٹ نے مزید بتایا کہ اداکار اپنے چہرے کے حوالے سے احساس کمتری کا شکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ملازمت حاصل کرنا ان کے لیے بہت مشکل تھا، اور چہرے کی وجہ سے انہیں محسوس ہوتا تھا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اداکار کو اپنا چہرہ پسند نہیں تھا، ان کا خیال تھا کہ ان کا چہرہ چوڑا ہے اور وہ جنوبی کورین اسٹار کی طرح V-SHAPE چہرہ چاہتے تھے۔

ایجنٹ کے مطابق اداکار کو جبڑوں سے ایمپلانٹس ہٹانے کی سرجری سے قبل خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن وہ ہر صورت میں سرجری کروانا چاہتےتھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024