• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

صنم سعید سے شادی پر تنقید کرنے والوں کو محب مرزا کا پیار بھرا پیغام

شائع April 27, 2023
—دونوں نے مارچ 2023 میں شادی کا اعتراف کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
—دونوں نے مارچ 2023 میں شادی کا اعتراف کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و ہدایت کار محب مرزا کی جانب سے اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوسری شادی کرنے پر تنقید کرنے والے مداحوں کو دیے گئے پیار بھرے جواب کے بعد لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

محب مرزا اور صنم سعید نے دوسری شادی کا اعتراف مارچ 2023 میں ایک شو کے دوران کیا تھا، ان کی شادی کی افواہیں 2020 کے اختتام سے جاری تھیں۔

دونوں نے مارچ 2023 میں فہد مصطفیٰ کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں شادی کا اعتراف کیا تھا، اس سے قبل دونوں مبہم انداز میں شادی کا اعتراف کر چکے تھے لیکن کبھی دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کرنے کا واضح اقرار نہیں کیا تھا۔

حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر جب محب مرزا نے صنم سعید کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی تو بعض لوگوں نے دونون کو شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اگرچہ دونوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی سے متعلق کوئی بات نہیں لکھی تھی، تاہم بعض مداحوں نے انہیں شادی پر تنقید کا نشانہ بنایا اور بض مداحوں نے صنم سعید کو اداکار کی پہلی اہلیہ آمنا شیخ کے مقابلے کم خوبصورت خاتون قرار دیا۔

صنم سعید کی شخصیت اور خوبصورتی پر سوال اٹھانے اور ان سے شادی کرنے پر محب مرزا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو اداکار نے کرارا جواب دیتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعائیں کیں۔

اداکار نے مداحوں کی تنقید پر انہیں سخت الفاظ میں جواب دینے کے بجائے محبت سے جواب دیا اور ان کی صحت یابی اور ترقی کی طنزیہ دعائیں کیں، جس پر لوگوں نے اداکار کی تعریفیں کیں۔

انہیں جہاں بعض لوگوں نے صنم سعید کے ساتھ شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ افراد نے انہیں اداکارہ سے دوسری شادی کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں بہترین جوڑی بھی قرار دیا۔

صنم سعید کے ساتھ اپنی جوڑی کو سراہنے والے افراد کا محب مرزا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے بعض مداحوں کو انسٹاگرام پر فالو بیک بھی کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دونوں کی تصاویر پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں ان کی شخصیت اور جوڑی کی تعریفیں کیں، وہیں بعض لوگوں نے ان کے لباس اور انداز کو بھی سراہا اور لکھا کہ انہوں نے معروف شخصیات ہونے کے باوجود سادہ لباس پہنا اور زیادہ میک اپ اور فیشن بھی نہیں کیا۔

یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

محب مرزا نے 2019 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی اہلیہ ماڈل آمنہ شیخ سے علیحدگی ہوچکی، جس کے بعد اگست 2020 میں ان کی سابق اہلیہ نے دوسری شادی کرلی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد ہی ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلنا شروع ہوئی تھیں۔

پہلی شادی کے ختم ہونے کے بعد آمنہ شیخ نے بھی دوسری شادی کرلی تھی جب کہ محب مرزا نے بھی رواں برس صنم سعید کے ساتھ دوسری شادی کی تصدیق کی۔

اسی طرح صنم سعید نے بھی 2015 میں خاندان کی مرضی سے محبت کی شادی کی تھی، جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر جلد ہی ان کی طلاق ہوگئی اور اداکارہ نے 2018 میں اس کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024