مظاہروں کے دوران 24 کارکنان قتل، 700 کے قریب زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے حامیوں کے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پر کم از کم 24 افراد قتل اور 700 کے قریب زخمی ہوگئے،
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔