• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

سندھی ڈراموں کی نامور اداکارہ شبیراں چنہ انتقال کرگئیں

شائع May 15, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

سندھی اور اردو ڈراموں کی نامور اداکارہ شبیراں چنہ کچھ عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔

وہ گزشتہ ماہ اپریل میں عید الفطر کے موقع پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں اور تب سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر تصدیق دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والے ادارے ’سرتیوں‘ کے چیف ایگزیکتو افسر (سی ای او) اور سوشل میڈیا کارکن خالد حسین نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔

شبیراں چنہ سندھی ڈراموں کی اداکارہ تھیں، تاہم انہوں نے اردو ڈراموں میں بھی اداکاری کی، انہوں نے نوجوانی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے لگ بھگ 500 ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکارہ شبیراں چنہ کی گاڑی کو 24 اپریل کو نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب حادثہ پیش آیا تھا، جس میں وہ اپنی صاحبزادی اداکارہ نادیہ چنہ کے ہمراہ زخمی ہوگئی تھیں اور انہیں تشویش ناک حالت میں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

کئی روز تک اداکارہ کا ہسپتال میں علاج جاری تھا اور سندھ حکومت نے بھی انہیں علاج کے لیے مدد فراہم کی تھی، تاہم 15 مئی کو وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معروف ٹی وی اداکارہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شبیراں چنہ کے انتقال پر اداکار برادری نے بھی اظہار افسوس کیا جب کہ مداحوں نے بھی ان کی موت کو سندھی ڈراموں کے ایک باب کا خاتمہ قرار دیا۔

شبیراں چنہ کو عام طور پر سندھی ڈراموں میں والدہ، ساس، بڑی بہن یا محلے کی ایسی زائد العمر خاتون کے کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل تھی جو دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرتی ہیں۔

انہیں ان کے کردار ’خیراں‘ کی وجہ سے کافی شہرت حاصل تھی، انہوں نے خیراں نامی زائدالعمر ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کے باوجود دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ دوسروں کے معاملات کو سلجھانے کا کام کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024