آرمی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کا ٹرائل شروع ہوگیا، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’9 مئی کے واقعات کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حملہ کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف آرمی ایکٹ اور آئین پاکستان کے تحت قواعد کے مطابق ٹرائل کے قانونی عمل کا آغاز ہوگیا ہے‘۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنر عاصم منیر نے میں کور ہیڈکوارٹر میں گریژن افسران اور جوانوں سےخطاب کرتے ہوئے مذکورہ پیش رفت سے آگاہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’فوج کو عوام سے جہت ملتی ہے اس لیے پاکستان کے عوام اور فوج کے درمیان دراڈ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش ریاست کے خلاف قدم ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔