شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی جیسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یومِ تکریمِ شہدا پاکستان کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ پولیس کے شہدا کے لواحقین سے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔