• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

راحت علی خان کے بیٹے کی آواز سُن کر لوگوں کو نصرت فتح علی خان یاد آگئے

شائع May 31, 2023

اگرچہ استاد نصرت فتح علی خان کا کئی سال قبل انتقال ہو گیا تھا، لیکن ان کی سریلی آواز اور دل موہ لینے والی قوالی سے آج بھی لوگوں میں سحر طاری ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب نصرت فتح علی خان کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے بھی دنیا بھر کے مشہور کانسرٹ میں شرکت کرکے سامعین کو مسحور کیا۔

یہی نہیں اب راحت فتح علی خان کے ببیٹے نے بھی موسیقی کے میدان میں قدم رکھ لیا ہے۔

حال ہی میں شاہ زمان فتح علی خان نے اپنے والد کے ہمراہ امریکا میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی قوالی سے لوگوں کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

شاہ زمان علی خان کی آواز اور گانے کا انداز سُن کر لوگ حیران ہوکر رہ گئے اور اُنہیں قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ زمان اسٹیج پر موجود ہیں اور نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’کِنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ گنگنا کر سامعین کو مسحور کیا۔

ٹوئٹر صارفین نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاید میں زیادہ پُرجوش ہوگیا ہوں لیکن میرے خیال سے راحت فتح علی خان کے بیٹے کی آواز نصرت فتح علی خان کی طرح لگ رہی ہے‘۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شاہ زمان علی خان آنے والے وقت کے نصرت فتح علی خان ثابت ہوں۔

کئی صارفین کو شاہ زمان فتح علی خان کی آواز سن کر یقین نہیں آیا اور کہنے لگے ’میں سمجھا کہ یہ نصرت فتح علی خان کے بیٹے ہیں‘۔

شاہ زمان کی یہ ویڈیو پاکستان اور امریکا کے علاوہ بھارت میں بھی وائرل ہورہی ہے، کچھ بھارتی رپورٹس کے مطابق نوجوان شاہ زمان فتح علی خان نے دبئی میں اننت امبانی کی 28ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی پرفارم کیا تھا۔

راحت فتح علی خان اپنے بیٹے کے ہمراہ اکثر اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرتے رہتے ہیں، شاہ زمان نے اپنے موسیقی کے سفر میں اپنے والد کی رہنمائی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔

استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے دور میں ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔

استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے فن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور فن موسیقی میں پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کرایا۔

انہوں نے ہولی وڈ فلموں ’ڈیڈ مین واکنگ‘، ’بینڈٹ کوئین‘، اور ’نیچرل بورن کلرز‘ وغیرہ کیلئے بھی گیت گائے اور بنائے۔

راحت فتح علی خان نے بھی بولی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا، جن میں سجدہ، نینا، میں جہاں رہوں، او رے پیا اور بہت کچھ شامل ہے۔

شاہ زمان کی شاندار صلاحیتوں اور لیجنڈری نصرت فتح علی خان سے ان کی غیر معمولی مشابہت کے ساتھ موسیقی کے شائقین اس کی مستقبل کی پرفارمنس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024