• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm
Live Arrest Of Imran Khan

ایک سیاسی جماعت نے ریاست مخالف سرگرمیاں کیں، میڈیا ایسے خطرناک ٹرینڈ کو پروموٹ نہ کرے، پیمرا

شائع June 1, 2023

پاکستان الیکٹرانک اینڈ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے 9 مئی کے شدت پسند واقعات کے تناظر میں نفرت اور اشتعال آمیز مواد نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا، ایک سیاسی جماعت کے شدت پسندوں نے ریاست مخالف سرگرمیاں کیں، ایسے خطرناک ٹرینڈ کو پروموٹ کرنے سے میڈیا پر بائیکاٹ ہونا چاہئیے۔

مزید کہا گیا کہ ٹی وی چینلز نفرت پھیلانے والوں اور سہولت کاروں کو پروموٹ نہ کریں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز پیمرا قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ٹی وی چینلز ٹائم ڈیلے میکانزم کو بھی یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025