• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

امام الحق، نسیم شاہ اور حارث رؤف سمیت 39 کھلاڑی خصوصی تربیتی کیمپ میں طلب

شائع June 3, 2023
___فائل فوٹو: اے ایف لی
___فائل فوٹو: اے ایف لی

پاکستان کے اوپنر امام الحق اور فاسٹ باؤلرز حارث رؤف، نسیم شاہ سمیت 39 کھلاڑیوں کو رواں ماہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہونے والے خصوصی کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کیمپ کا مقصد چیلنجنگ سیزن سے قبل مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔

کیمپ میں پاکستان کی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے 13 اسپنرز، 11 فاسٹ بالرز اور 14 بلے باز شرکت کریں گے، بلے باز دو کیمپوں میں شرکت کریں گے، اسپنرز کے لیے ئکم سے 15 جون تک کیمپ جاری رہے گا جب کہ فاسٹ بالرز 16 سے 21 جون تک ٹریننگ کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ کیمپ جولائی میں سری لنکا میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے بہترین ممکنہ اسکواڈ کا تعین کرنے میں سلیکٹرز کی مدد کریں گا، یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی پہلی ازمائش ہوگی۔

اسپنر اور تیز گیند بازوں کے لیے خاص طور پر تیار کردہ الگ الگ کیمپ سیشنز میں لمبے بالنگ اسپیل ان کی مہارت کی سطح کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سخت موسمی حالات میں ان کی فٹنس کو جانچیں گے، اسی طرح بلے بازوں کو طویل عرصے تک بیٹنگ کرنے کا موقع ملے گا جو کہ آنے والے دورے کے لیے ضروری ہے۔

اسپنرز ابرار احمد اور اسامہ میر، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر اور بلے باز عبداللہ شفیق، افتخار احمد اور محمد حارث کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے.

محمد حارث اور ٹیسٹ بلے باز سعود شکیل کے ساتھ نوجوان جارح مزاج بلے باز صائم ایوب کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ اور دیگر لیگز میں شرکت کے لیے این او سی دیے گئے ، انہیں کیمپوں میں طلب نہیں گیا۔

پاکستان کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان حج کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں، اس لیے وہ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، آل راؤنڈر محمد نواز اور پاکستان کے متبادل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بھی انجری اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کیمپ دیکھائی نہیں دیں گے۔

جاری کردہ پریس ریلیز میں پی سی بی نے ان کوچز کے ناموں کا ذکر نہیں کیا جو بورڈ حکام کے ساتھ کیمپ کا انتظام دیکھیں گے، ڈان کو بتایا کہ یہ کیمپ حال ہی میں تعینات کیے گئے ڈائریکٹر کوچز مکی آرتھر کی ہدایت پر لگایا جا رہا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ بولنگ کوچ مورنے مورکل جن کا نام مکی آرتھر کی جانب سے منتخب کیے گئے کوچز کے پینل میں شامل تھا، وہ کب پی سی بی کے ساتھ اپنے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک سبھی نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ محدود اوورز کی ہوم سیریز کے دوران اپنے معاہدوں پر دستخط کردیے تھے، سابق جنوبی افریقی تیز گیند باز مورنے مورکل نے ابھی تک ٹیم مینجمنٹ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں کے نام جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ان میں اسپنرز ابرار احمد، علی اسفند، عرفات منہاس، فیصل اکرم، محمد جنید، مہران ممتاز، مبصر خان، نعمان علی، قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم، اسامہ میر اور زاہد محمودشامل ہیں۔

جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ان میں فاسٹ بالرز عامر جمال، ارشد اقبال، فہیم اشرف، حارث رؤف، احسان اللہ، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر، میر حمزہ، محمد علی، نسیم شاہ اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ان میں بلے باز عبداللہ شفیق، حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، افتخار احمد، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد ہریرہ، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024