• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اراضی فراڈ کیس: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیراعظم اور ان کی بہن کو دوبارہ طلب کرلیا

شائع June 18, 2023
اے سی ای نے ڈاکٹر عظمیٰ خان کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل رپورٹ تیار کی تھی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
اے سی ای نے ڈاکٹر عظمیٰ خان کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل رپورٹ تیار کی تھی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو زمین فراڈ کیس میں (کل) پیر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے سی ای کی ایک ٹیم نے ہفتے کے روز یہ نوٹس زمان پارک میں سابق وزیر اعظم خان اور ان کی بہن کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا۔

عمران خان، عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید کو اراضی فراڈ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے گزشتہ جمعہ کو طلب کیا گیا تھا لیکن ان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا تھا۔

اے سی ای نے انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے 19 جون کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر احد مجید نیازی کے خلاف ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے نوان کوٹ میں مبینہ طور پر دھوکا دہی اور سیاسی دباؤ کے ذریعے 5 ہزار 261 کنال اراضی سستے داموں خریدنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان نے لیہ کے علاقے نواں کوٹ میں 5 ہزار 261 کنال اراضی دھوکا دہی اور سیاسی دباؤ کے ذریعے 13 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی جبکہ زمین کی اصل قیمت 6 ارب روپے تھی۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اپنے شوہر احد مجید کے ساتھ زمین کی رجسٹریشن شیئر کی تھی، یہ زمین گریٹر تھل کینال منصوبے کے قریب خریدی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ مقامی لوگوں کو اس منصوبے کے بارے میں علم نہیں تھا جب کہ یہ معلومات ڈاکٹر عظمیٰ خان کے پاس موجود تھیں اور وہ اس معاہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتی تھیں۔

اے سی ای کے عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ مقامی لوگوں سے 500 کنال زمین چھینی گئی اور انہیں ضلعی انتظامیہ نے زمین چھوڑنے پر مجبور کیا جو کہ غیر قانونی تھا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ غلام اصغر پٹواری نے 2 ہزار کنال کی جعلی میوٹیشن کی، جس پر اے سی ای نے ڈاکٹر عظمیٰ خان، احد مجید اور پٹواری غلام اصغر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بتایا تھا کہ رقبہ اس وقت خریدا گیا جب ایشیائی ترقیاتی بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا جس کے ذریعے بنجر اراضی کو سیراب کیا جانا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین پر بطور وزیر اعظم اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بہن کی مبینہ مدد کرنے کا الزام ہے، ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر اس کیس میں 27 جون تک ضمانت پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024