• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیبل آپریٹرز کا پیمرا سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

شائع June 22, 2023
او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایک ٹیکنالوجی ہے جو انٹرنیٹ پر مواد فراہم کرتی ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایک ٹیکنالوجی ہے جو انٹرنیٹ پر مواد فراہم کرتی ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عیدالاضحی کے بعد نیٹ فلکس جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کا آغاز کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ ان کی پیمرا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، جس میں کیبل آپریٹرز کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور کئی چینلز کی نشریات پر پابندیاں ہیں لیکن دوسری طرف او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو نامور چینلز دکھانے کی آزادی ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایک ٹیکنالوجی ہے جو انٹرنیٹ پر مواد فراہم کرتی ہے۔

خالد آرائیں کہتے ہیں کہ ہم نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور کیبل سروس فراہم کرنے والے کیبل آپریٹرز کو ریگولرائز کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ریگولیٹر نے کیبل آپریٹرز کے مطالبات پورے کر لیے ہیں اور پیمرا کی کمیٹی کیبل آپریٹرز کو لائسنس دینے اور عیدالاضحی کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے معاملے کا فیصلہ کرے گی۔

خالد آرائیں نے کیبل سیکٹر پر صفر ٹیکس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کی صنعت کی طرح کیبل آپریٹرز پر بھی ٹیکس میں نرمی کی جانی چاہیے، تاہم وہ اس مطالبے کی کوئی دلیل پیش نہیں کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کیبل آپریٹرز سے لوکل لوپ لائسنس فیس امریکی ڈالرز میں وصول کرتی ہے، جبکہ صارفین کیبل آپریٹرز کو مقامی کرنسی میں ادائیگی کرتے ہیں، جو غیر منصفانہ ہے کیونکہ روپے اور ڈالر کے ریٹ میں بہت بڑا فرق ہے۔

پیمرا نے ایک بیان میں کہا کہ ادارے نے براڈکاسٹ میڈیا سروسز کے دائرہ کار میں ویب ٹی وی اور او ٹی ٹی سروسز کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024