• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

پنجابی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تو ضرور کروں گی، مہوش حیات

شائع June 26, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

آنے والی میگا کاسٹ فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں جلد جلوے بکھیرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آج تک کسی بھی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی اور اگر مستقبل میں انہیں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

مہوش حیات نے ’تیری میری کہانیاں‘ کے اداکار شہریار منور اور رمشا علی اور ہدایت کار ندیم بیگ کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگرچہ ایکشن فلمیں بنائی جا چکی ہیں لیکن وہ بہت کم ہیں اور خواتین کے کرداروں پر مبنی ایکشن فلمیں بلکل نہیں بنائی گئیں اور ان کی خواہش ہے کہ خواتین کی ایکشن فلمیں بھی بنائی جانی چاہئیے۔

مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ’تیری میری کہانیاں‘ ان کی تمام فلموں سے مختلف ہے، انہوں نے پہلی بار کسی فلم میں ساڑھی پہنی ہے جب کہ وہ اس بار رومانوی کردار میں نہیں بلکہ منفرد کردار میں دکھائی دیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ وہ سب سے پہلے فلم کی کہانی، پھر ہدایت کار اور ساتھی اداکاروں کو دیکھنے کے بعد ہی کسی بھی فلم میں کام کرنے فیصلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جس فلم کی کہانی اچھی ہو، اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہوں اور اس میں ساتھی اداکار ہمایوں سعید ہوں تو وہ اس میں کیوں کام نہیں کریں گی؟

مہوش حیات کے مطابق انہوں نے فہد مصطفیٰ سے لے کر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم پہلی بار وہ وہاج علی کے ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گی اور وہ بھی بہترین اداکار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایسی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا کہ انہوں نے کسی پنجابی زبان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

مہوش حیات نے واضح کیا کہ انہیں آج تک کسی پنجابی فلم میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی اور اگر انہیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ اچھی کہانی پر مشتمل فلم میں ضرور کام کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ لکھاری ناصر ادیب نے ان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، انہیں معلوم نہیں کہ فلم ساز ناصر ادیب نے کن سے رابطہ کیا تھا؟

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ماضی میں اداکارہ انجمن نے قاتل حسینہ نامی ایکشن فلم میں کام کیا تھا اور اب اگر اسی فلم کا ریمیک بنایا جائے اور انہیں کاسٹ کیا جائے تو وہ اس میں کام کریں گی؟

مہوش حیات نے صحافی کے سوال پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اگر انہیں ایسی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024