• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’پسوڑی‘ کے بھارتی ریمیک پر گلوکارہ شے گل کا ردعمل سامنے آگیا

شائع June 28, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کے بھارتی ریمیک پر مداحوں کی جانب سے تنقید اور ناپسندیدگی کے اظہار کے بعد شے گل نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔

2022 میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شے گِل نے کوک اسٹوڈیو پاکستان سیزن 14 کے لیے ’پسوڑی‘ گانا گایا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبول ہوا۔

اس گانے کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی تھی جبکہ موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا گیا تھا۔

تاہم 26 جون کو بھارتی فلم کے لیے بھارتی گلوکاروں نے اس گانے کا ریمیک تیار کیا تھا، جسے بھارت کے نامور گلوکار ارجیت سنگھ اور تلسی کمار نے گایا ہے جبکہ اس کے بول خود علی سیٹھی نے گرپریت سینی کے ساتھ مل کر لکھے ہیں۔

پسوڑی کا ریمیک جاری ہونے کے بعد پاکستانی اور بھارتی مداحوں کو پسند نہیں آیا اور وہ اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے انتہا تنقید اور ناپسندیدگی کے اظہار کے بعد شے گل نے بھی اپنا ردعمل دیا۔

شے گل نے انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو کہا کہ ’میں یہ ویڈیو اس لیے بنا رہی ہوں کیونکہ میں پسوڑی ریمیک پر بات کرنا چاہ رہی تھی۔‘

فوٹو: شے گل انسٹاگرام
فوٹو: شے گل انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے بہت سارے لوگ سوال کررہے ہیں کہ ’یہ میرا فیصلہ تھا‘، لیکن میں گانے کے حقوق نہیں رکھتی، اس لیے یہ گانا میں نےفروخت نہیں کیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بارے میں بھی بات کرنا چاہتی ہوں جو لوگ پسوڑی کے نئے ریمیک پر نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔

پسوڑی کے اصل گانے کی گلوکارہ شے گل نے کہا کہ ’گانے کے ریمیک کے حوالے سے مجھے مداحوں کے ذریعے معلوم ہوا، میں سمجھ سکتی ہوں کہ آپ پسوڑی کے اصل گانے کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس حوالے سے میں آپ کی محبت کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں جو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی، لیکن اس دوران میں نہیں چاہتی کہ آپ کسی کے لیے نفرت کا اظہار کریں، آپ ریمیک کے بجائے یہ دیکھیں کہ گانے کو کس طرح پیش کیا گیا‘۔

شے گل نے مداحوں کو کہا کہ جسے ریمیک پسند نہیں آیا وہ اسے مت سنیں، انہوں نے کہا کہ ’نفرت کا اظہار کرنے کے بجائے اسے مت سنیں، گھر والوں کے ساتھ آپس میں گانے سے ناپسدیدگی کا اظہار کرنا پھر بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ سوشل میڈیا پر سب کے سامنے کسی کی بے عزتی کررہے ہیں تو یہ اچھا نہیں ہے، میں آپ سب کے ساتھ بس یہی کہنا چاہتی تھی۔ ’

تاہم پسوڑی گانے کے ریمیک پر ابھی تک گلوکار علی سیٹھی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

قبل ازیں سی این این نیوز 18 کی جانب سے تلسی کمار کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں وہ پسوڑی گانا گنگاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’گانے کے بول مشکل ہیں لیکن میں نے کوشش کی تھی‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024