• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

برطانیہ میں جون کے دوران 140 سال کا ریکارڈ بلند درجہ حرارت ریکارڈ

شائع July 4, 2023
جون میں ریکارڈ کردہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تقریباً 140 سال میں سب سے زیادہ تھا —تصویر: اے ایف پی
جون میں ریکارڈ کردہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تقریباً 140 سال میں سب سے زیادہ تھا —تصویر: اے ایف پی

گزشتہ مہینہ برطانیہ میں ریکارڈ کے لحاظ سے گرم ترین جون کا مہینہ تھا، ملک کی قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں بلند درجہ حرارت کا ریکارڈ بنانے کے امکانات کو بڑھا رہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جون میں اوسط درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو تقریباً 140 سال میں سب سے زیادہ تھا۔

اس درجہ حرارت نے 1940 اور 1976 میں ریکارڈ ہونے والے 14.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ماہر موسمیات کلیئر ناصر نے کہا کہ ’جب گرمی، گرمی کی شدت اور گرمی کے دورانیےکی بات آتی ہے تو تمام اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ ہم غلط سمت میں جارہے ہیں‘۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ شمالی بحر اوقیانوس کو متاثر کرنے والی سمندری ہیٹ ویو نے برطانیہ میں زمین کے درجہ حرارت کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ جون کے مہینے میں بارش کی مقدار اس کی اوسط سطح کا 68 فیصد رہی۔

تازہ ترین ریکارڈ کو ’موسمیاتی تبدیلی کے فنگر پرنٹ‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس کے سائنس دانوں کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جون کا درجہ حرارت سال 1940 میں ریکارڈ کردہ 14.9 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان دگنا ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024