• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیکڑوں اقساط پر مشتمل بھارتی ڈراموں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، فرحان سعید

شائع July 5, 2023
فرحان سعید نے ماضی کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ واقعی بہت خوبصورت شام تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/فرحان سعید
فرحان سعید نے ماضی کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ واقعی بہت خوبصورت شام تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/فرحان سعید

پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈٰیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود سیاسی تقسیم کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فن اور کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے‘۔

فرحان سعید نے برٹ انڈیا کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے بھارت میں اپنے ماضی میں ہونے والے دورے کے حوالے سے بات کی۔

فرحان سعید نے بتایا کہ انہیں بھارتی ٹی وی شو آپ کی عدالت کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نجی پارٹی کی دعوت دی گئی، جو انہوں نے قبول کرلی، پارٹی میں مختصر لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

فرحان نے بتایا کہ اس پارٹی میں شاہ رخ خان ، سلمان خان بھی موجود تھے، اسی دوران اکشے کمار نے مجھ سے ہلکا ہلکا سرور گانے کی فرمائش کی، میں نے مائیک اٹھایا اور آنکھ بند کرکے گانا شروع کر دیا، جب آنکھ کھولی تو میرے ساتھ ہی شاہ رخ خان ڈانس کررہے تھے۔

فرحان سعید نے مزید کہا کہ ’ شاہ رخ خان بہت ہی اچھے انسان ہیں، جب وہ ڈانس کررہے تھے تو میں نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔

پاکستانی گلوکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’ میں نے شاہ رخ خان کو پاکستانی آنے کی دعوت دی، یہاں بہت سے لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں، آپ کو بہت سے لوگ اپنے سامنے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، شاہ رخ خان واقعی شاہ رخ خان ہیں، انہوں نے میرے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا۔’

فرحان سعید نے ماضی کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ واقعی بہت خوبصورت شام تھی۔

’فن اور کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے‘

فرحان سعید نے مزید کہا کہ ’میں مہینے میں تین بار بھارت جایا کرتا تھا، کیونکہ ہم وہاں اپنے کنسرٹ کرتے تھے، میں بھارت کی ان جگہوں پر بھی گیا ہوں جہاں بھارتی لوگ بھی نہیں گئے ہوں گے، بھارت جانا میرے لیے نئی بات نہیں ہے لیکن یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ کس طرح سیاست نے کھیل اور فن کو متاثر کیا ہے، میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے ملیں۔

فرحان سعید نے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود سیاسی تقسیم کے بارے میں بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ’فن اور کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے، اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا جدید ہوگئی ہے، آج کے دور میں انٹرنیٹ ہے، پاکستانی ڈرامے بھارت میں ٹرینڈ کررہے ہیں اور بھارتی گانے پاکستان میں ٹرینڈ کررہے ہیں۔

فرحان نے مزید بتایا کہ ’ پاکستانی ڈرامے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں جن میں معاشرتی مسائل کو اُجاگر کیا جاتا ہے، جبکہ بھارتی ڈرامے اس کے برعکس ہیں، بھارتی ڈرامے 450 قسطوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا، میرے خیال سے انٹرٹینمنٹ کے مختلف پہلو ہوتے ہیں’

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ اگر بھارت میں ایسے ڈرامے بنائے جاتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگ آج بھی انہیں دیکھ رہے ہیں، اسی طرح پاکستانی ڈراموں کی بھی الگ آڈیئنس ہے۔ ’

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024