• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

بچپن میں حمزہ علی عباسی کے گردے فیل ہوگئے تھے، بہن فضیلہ عباسی کا انکشاف

شائع July 7, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پچپن میں حمزہ کے گردے فیل ہوگئے تھے، انہوں نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کہ اداکار کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے حال ہی میں پروپاکستان کے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ فضیلہ عباسی پاکستان کے جانے مانے نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ہیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق فضیلہ عباسی ماہر امراض جلد ہیں، پاکستان کی نامور شخصیات بھی ان کے کام کو بےحد پسند کرتی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران ڈاکٹر فضیلہ نے انکشاف کیا کہ حمزہ علی عباسی کو بچپن میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’حمزہ بہت رحم دل انسان ہے، وہ میرا بھائی نہیں بلکہ میرا بیٹا ہے، میں نے اس کا نام بھی اس کے پیدا ہونے سے پہلے رکھ دیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ بچپن سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا‘۔

فضیلہ نے انکشاف کیا کہ بہت سارے لوگ نہیں جانتے لیکن حمزہ جب بہت چھوٹا تھا تو گردے فیل ہوگئے تھے، مجھے ٹھیک سے یاد تو نہیں لیکن اس وقت میں میٹرک میں تھی اور حمزہ مجھ سے 9 سال چھوٹا تھا، اس وقت میں خود ڈاکٹر تو نہیں تھی لیکن مجھ آج بھی یاد ہے کہ اسے ’گلوومیرولونفرائٹس‘ ہوگیا تھا، بغیر کسی وجہ کہ اس کے گردے فیل ہونے لگے تھے۔

یاد رہے کہ گلوومیرولونفرائٹس گردے کی بیماری ہے، مدافعاتی نظام کام نہ کرنے کی وجہ سے گردے سوزش کا شکار ہوجاتے ہیں اور کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

حمزہ کی بیماری سے متعلق بات کرتے ہوئے فضیلہ نے مزید بتایا کہ ’بیماری کے علاج کے لیے حمزہ کو اسٹیرائڈ انجیکشن لگائے گئے، تو وہ تھوڑا موٹا ہوگیا تھا، اللہ نے اسے نئی زندگی دی تھی، اس وقت بھی حمزہ کارٹون کی نقل کرتا، اداکاری کرتا تھا، وہ بچپن میں بہت شرارتی تھا لیکن اب وہ سمجھدار ہوگیا ہے۔

فضیلہ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ڈراما ملنے کی آفر کے حوالے سے بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ’جب ڈاکٹر کے طور پر میڈیا میں آنا شروع ہوئی تو مجھے اداکاری کی آفر ملنا شروع ہوگئیں جو میرے لیے عجیب تھا، مجھے اداکاری بالکل نہیں آتی، مجھے ٹوتھ پیسٹ کے اشتہار کے لیے آفر آئی تو میں حیران اور پریشان ہوگئی کہ یہ ہوکیا رہا ہے! اداکاری کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں انتہائی بورنگ انسان ہوں، میں صرف ڈاکٹر بن سکتی ہوں، اداکاری نہیں کرسکتی، اگر میں نے اداکاری کر بھی لی تو میں ایک بھیانک اداکارہ بنوں گی، لیکن آگے چل کر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کیا ہوگا۔ ’

فضیلہ عباسی نے پوڈکاسٹ میں اپنے ڈاکٹر بننے کے سفر اور خوبصورت دکھنے کے لیے سرجری اور انجیکشن لگوانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی، اداکارہ نیمل خان کی نند بھی ہیں، اس سے قبل بھی فضیلہ کئی موقع پر نیمل خان سے ہمدردی کا اظہار کرچکی ہیں۔

حال ہی میں نیمل خان کی سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بہت سے لوگوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ نیمل خان کی سرجری فضیلہ عباسی نے کی ہے۔

تاہم فضیلہ عباسی نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر آفیشل پریس ریلیز جاری کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور ان کا کلینک کسی بھی خاص سرجری یا پروسیجر سے متعلق حال ہی میں پیدا ہونے والے تنازع کے حوالے سے باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتے ہے۔‘

بیان میں نیمل خاور کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اس طرح کی کوئی سرجری نہیں کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’یہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلاجواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں، انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ کس طرح لوگ بے بنیاد اور غلط مفروضوں کی بنیاد پر لوگوں کی ساکھ خراب کر رہے ہیں اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر ذاتی حملے کیے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024