• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

عثمان خالد بٹ کی خواتین کو تاڑنے والے مرد حضرات پر مزاحیہ انداز میں تنقید

شائع July 7, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار عثمان خالد بٹ جو ہمیشہ خواتین کی خود مختاری کے حوالے سے کھل کر آواز بلند کرتے آئے ہیں، حال ہی میں انہوں نے عورتوں کو تاڑنے والے مرد حضرات پر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا کہ وہ مذکورہ بیماری سے جان چھڑانے کے لیے اپنے نفس پر قابو رکھیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر مختصر دوانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کسی نیوز اینکر کی طرح اہم مسئلے پر بات کرتے دکھائی دیے۔

عثمان خالد بٹ نے ویڈیو کے آغاز میں نیوز اینکر کی طرح دیکھنے والوں کو سلام کرنے کے بعد انہیں بتایا کہ وہ آج ایک ایسی وبا پر بات کریں گے، جس نے صدیوں سے ہمارے معاشرے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

اداکار بتاتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں ’گھوری ٹائٹس‘ نامی وبا پھیلی ہوئی ہے، جس کے تحت مرد حضرات کو خواتین کو بلاوجہ گھورنے اور تاڑنے کی بیماری لگ جاتی ہے، وہ راہ چلتے ہوئے، مارکیٹس میں اور بازاروں میں خواتین کو گھورتے رہتے ہیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ ایسی بیماری میں مبتلا مرد حضرات شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ پہنی ہوئی خاتون کو تاڑتے رہتے ہیں اور انہیں کوئی شرم نہیں آتی۔

ویڈیو میں عثمان خالد بٹ نے خواتین کو تاڑنے والے مرد حضرات کی مردانگی پر مزاحیہ انداز میں لعنت بھی بھیجی۔

ویڈیو میں اداکار نے ایک بشیر نامی کردار کو بھی پیش کیا، جنہوں نے بتایا کہ وہ خواتین کو ایکسرے نکالنے کے انداز میں گھورنے کی بیماری میں مبتلا تھے، تاہم جب ان کی شادی ہوئی تو انہوں نے نوٹ کیا کہ دوسرے مرد حضرات ان کے گھر کی خواتین کو بھی اسی انداز میں تاڑ رہے ہیں، جس انداز میں وہ دوسری خواتین کو تاڑتے تھے۔

بشیر نامی فرضی کردار اعتراف کرتے ہیں کہ جب ان کے گھر کی خواتین کو دوسرے مرد حضرات نے گھورنا شروع کیا تو انہیں احساس ہوا کہ خواتین کو تاڑنا غلط ہے۔

ویڈیو کے اختتام میں عثمان خالد بٹ نے مرد حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ ’گھوری ٹائٹس‘ نامی بیماری یعنی خواتین کو تاڑنے کے مرض سے بچنے کے لیے اپنے نفس پر قابو پائیں۔

انہوں نے مرد حضرات کو بتایا کہ آنکھوں کی گستاخیاں اس وقت ہی معاف ہوتی ہیں جب دونوں افراد رضامند ہوں، اس لیے ایسے مرد حضرات اپنی آنکھوں اور نفس پر قابو رکھیں۔

عثمان خالد بٹ نے مرد حضرات کو کہا کہ وہ خواتین کو عزت اور چین سے جینے دیں، وہ انہیں گلی، محلوں، بازاروں اور راہ جاتے ہوئے گھورنا بند کریں۔

اداکار کی مذکورہ ویڈیو پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ ان کی ویڈیو دیکھ کر مرد حضرات بہت کچھ سیکھ سیکھیں گے۔

ان کی ویڈیو پر بعض صارفین نے یہ کمنٹس بھی کیے کہ وہ خواتین کے لیے بھی ایسی ہی ایک ویڈیو بنائیں، وہ بھی گھورنے اور تاڑنے کی بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024