• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

برطانوی اداکارہ و گلوکارہ جین برکن انتقال کر گئیں

شائع July 17, 2023
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

1960 کی دہائی میں پوری دنیا میں اسٹائل آئیکون تصور کی جانے والی برطانوی اداکارہ اور گلوکارہ جین برکن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت ثقافت نے اداکارہ کے انتقال پر بیان جاری کیا کہ ’ملک ایک لازوال فرانسیسی آئیکون‘ سے محروم ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے اداکارہ کے قریبی دوست اور رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’جین برکن اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، گزشتہ کئی سالوں سے انہیں دل کی تکلیف تھی جس کے بعد 2021 وہ فالج کا شکار ہوگئی تھیں۔‘

جین برکن کو فرانسیسی موسیقار سرگے گینس برگ (Serge Gainsbourg) سے تعلق کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا جب دونوں نے ایک ساتھ مشہور فرانسیسی گانا گایا تھا۔

فائل فوٹو: ٹیلی گراف
فائل فوٹو: ٹیلی گراف

جین برکن اور سرگے گینس برگ 12 سال تک ساتھ رہے، بعد ازاں دونوں کی علیحدگی کے باوجود وہ ایک اچھے دوست بھی تھے، گینس برگ آج بھی ان کی یاد میں گانے لکھتے ہیں۔

اس جوڑے کی ایک بیٹی شارلٹ گینس برگ بھی ہیں، جو ایک ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور گلوکارہ ہیں۔

جین برکن دسمبر 1946 میں لندن میں پیدا ہوئی تھیں لیکن انہیں فرانسیسی زبان میں گانا گاکر شہرت ملی، جس کے بعد 1970 کی دہائی میں وہ فرانس منتقل ہوگئی تھیں۔

اداکاری اور گلوکاری کے علاوہ وہ خواتین اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے کے حوالے سے بھی جانی جاتی تھیں۔

انہوں نے 17 سال کی عمر میں پہلی بار پیرس میں 1965 کے میوزیکل پیشن فلاور ہوٹل میں کمپوزر جان بیری کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کیا، بعد ازاں دونوں نے شادی کرلی تھی، تاہم دونوں کی علیحدگی 1960 کی دہائی کے آخر میں ہوگئی تھی۔

جین برکن کی سرگے گینس برگ کے ساتھ 1981 میں علیحدگی کے بعد انہوں نے اپنی گلوکاری اور اداکاری کا سفر جاری رکھا اور اپنی آواز میں کئی ایلبمز ریلیز کیے۔

2020 میں برکن کا آخری ایلبم تیار کرنے والے اور کمپوز کرنے والے فرانسیسی گلوکار ایٹین ڈاہو نے لکھا کہ ’آپ کے بغیر دنیا میں رہنا ناقابل تصور ہے۔‘

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جین برکن کو ’فرانسیسی آئیکون‘ اور ایک ’مکمل فنکار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جین برکن کے گانے اور تصاویر ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

جین برکن کی سرگے گینس برگ کے ساتھ 1972 کی یادگار تصویر — فوٹو: ٹیلی گراف
جین برکن کی سرگے گینس برگ کے ساتھ 1972 کی یادگار تصویر — فوٹو: ٹیلی گراف

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024