• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am

والدہ آئی سی یو میں تھیں اور نرس مجھ سے سیلفی کی فرمائش کررہی تھی، رومیسہ خان

شائع July 23, 2023
رومیسہ خان ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ رومیسہ خان
رومیسہ خان ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ رومیسہ خان

ٹک ٹاکر اور ٹی وی اداکارہ رومیسہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شخصیت ہونا بہت مشکل ہے، کچھ روز قبل والدہ آئی سی یو میں اپنی زندگی کی جنگ لڑرہی تھیں اور نرسز مجھ سے سیلفی کی فرمائش کررہی تھیں، یہ انتہائی غیر اخلاقی ہے۔

رومیسہ خان نے 2020 سے ٹی وی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ ابھی تک چند ہی ڈراموں میں معاونت کرداروں میں دکھائی دی ہیں۔

جلد ہی ان کی پہلی فلم ’جان‘ ریلیز ہوگی، جس میں وہ عاشر وجاہت کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

رومیسہ خان ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں، انہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے ساتھ انتہائی افسوس واقعے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ عوامی شخصیت ہونا آسان کام نہیں ہے۔

رومیسہ خان نے سماجی پلیٹ فارم تھریڈز میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بہت بے حس ہیں، میں جانتی ہوں کہ میں عوامی شخصیت ہوں لیکن میں کسی کی پبلک پراپرٹی نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ میری ماں آئی سی یو (انتہائی نگہداشت یونٹ) میں انتہائی درد اور تکلیف میں ہے اور وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں اور میں ان کی صحت کے لیے رو کر دعا مانگ رہی تھی اور دوسری طرف اسپتال کی نرسز میری ویڈیوز بنا رہی تھیں اور مجھ سے سیلفی کی فرمائش کررہی تھیں، یہ انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔’

ٹک ٹاکر نے کہا کہ تقریبات اور مالز میں سیلفی اور ویڈیو کے لیے میں کبھی منع نہیں کروں گی لیکن ایسے حساس حالات میں براہ مہربانی سلیقہ سیکھیں۔

ایک اور تھریڈ میں رومیسہ نے اپنی والدہ کی صحت متعلق مداحوں کو بتایا کہ ’والدہ کی صحت اب بہتر ہے، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024