• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا، حسن شہریار یٰسین

شائع July 23, 2023
حسن شہریار نے واضح کیا کہ مہوش حیات کے لیے میرے دل میں کوئی جذبات نہیں ہیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام/کینوا
حسن شہریار نے واضح کیا کہ مہوش حیات کے لیے میرے دل میں کوئی جذبات نہیں ہیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام/کینوا

معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یٰسین (ایچ ایس وائی) کا کہنا ہے کہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے اس لیے اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو اداکارہ مہوش حیات سے کروں گا۔

حسن شہریار یٰسین معروف کلاتھنگ برانڈ (ایچ ایس وائی) کے مالک ہیں اور چند سال سے وہ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہ اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک فلم میں بھی کام کرچکے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر، شادی اور دیگر موضوعات کے حوالے گفتگو کی۔

میزبان و اداکار محب مرزا کے سوال پر حسن شہریار نے اپنے بچپن کی یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا زیادہ تر بچپن امریکی شہر نیو یارک میں گزرا ہے، وہیں سے تعلیم حاصل کی اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانا بھی نیو یارک سے شروع کیا تھا، جہاں میں سڑک پر فرنچ فرائز بیچتا اور لائبریری میں کام کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں 16 سال عمر سے مالی طور پر خود مختار ہوں‘۔

حسن شہریار نے بتایا کہ ’15 سال کی عمر میں طویل عرصے بعد پاکستان واپس آیا تو اردو بولنا نہیں آتی تھی، لیکن خوش قسمتی سے میں بہت جلدی اردو سیکھ گیا۔‘

نامور ڈیزائنر نے انکشاف کیا کہ ’جب ہم لندن میں تھے تو میں اپنی والدہ کے کندھوں میں بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، والدہ کی کندھوں میں بیٹھ کر جو منظر دیکھا وہ مجھے آج بھی یاد ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میں اس وقت بہت چھوٹا تھا اس لیے زیادہ یاد تو نہیں لیکن اتنا ضرور بتا سکتا ہوں کہ ہجوم کے درمیان سفید رنگ کے جوڑے میں شہزادی ڈیانا خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں جسے دیکھ کر لوگ تعریفیں کر رہے تھے۔‘

شادی سے واپس گھر آکر میں نے شہزادی ڈیانا جیسا جوڑا ٹشو پیپر کی مدد سے بنانا شروع کردیا، اس وقت میرا خیال تھا کہ ایک جوڑے نے سب کو گرویدہ کرلیا ہے تو میں بھی ایسا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ 2019 میں برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان کے دورے پر صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چترال کے دورے پر تھے، اس دوران سرکاری سطح پر کھانے کا انتظام کیا گیا تھا جہاں میں نے بھی شرکت کی تھی۔

حسن شہر یار نے اس وقت برطانوی جوڑے کو بتایا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے ان کی والدہ (شہزادی ڈیانا) نے مجھے متاثر کیا جس کی وجہ سے میں آج کامیاب ہوں۔

پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے میزبان کے ایک سوال پر نامور ڈیزائنر نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا اچھی چیز ہے، مگر بہت سے ایسے لوگ اسٹار بنتے جارہے ہیں جو حقیقت میں وہ نہیں ہیں، اور جو لوگ واقعی میں محنت کر رہے ہیں اور اسٹارز ہیں وہ غائب ہوتے جارہے ہیں۔

پروگرام کے دوران میزبان محب مرزا نے سوال کیا کہ اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو کس سے کریں گے؟

جس پر حسن شہریار نے مہوش حیات کا نام لیا، انہوں نے بتایا کہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے، لیکن میں واضح کر دوں کہ ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لیے جذبات نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کی دوستی بہت مضبوط ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024