• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

شائع August 8, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ مشکل وقت ختم ہو گیا ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں،— فوٹو: اے پی پی
شہباز شریف نے کہا کہ مشکل وقت ختم ہو گیا ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں،— فوٹو: اے پی پی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا تیسرا اجلاس پیر کو منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی تاکہ کونسل کی چھتری تلے دوستانہ ممالک سے زراعت، لائیو اسٹاک، مائننگ، منرلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی اور صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تیز رفتار آپریشنلائزیشن اور باہمی تعاون کے ذریعے اس کے مؤثر کام کو سراہا۔

اجلاس نے سیمینارز اور پروجیکٹ کے افتتاح کے ذریعے جاری حکمت عملی کے عالمی اثرات کو سراہا، جسے ایس آئی ایف سی کی ویب سائٹ کے ذریعے بڑھایا جائے گا، جو جلد ہی لانچ کر دی جائے گی۔

کمیٹی نے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کے آئندہ دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اس افتتاحی دورے کو یادگار بنایا جائے۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے عبوری حکومت سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پیشرفت کی رفتار برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

چینی سرمایہ کاری

قبل ازیں، شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو یقین دلایا کہ مشکل وقت ختم ہو گیا ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، ہم نے اپنے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

چینی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار اداکیا جس سے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور معاشی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے سی پیک اور ترقیاتی کاموں میں خدمات سرانجام دینے والی چینی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ دییے، ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں گرین کوریڈور ، انوویشن ، آئی ٹی کوریڈور، خصوصی اقتصادی زونز جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لے کر ایس آئی ایف سی میں جس طرح کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اس معاملے میں سرگرمی سے حصہ لے رہےہیں، وہ پاکستان کے کاز کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، ایسے نوجوان جن کے پاس تعلیم اور ٹیلنٹ تو ہے مگر ان کے پاس ملازمتیں نہیں ہیں ان کو اس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور وہ قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ملک کی ترقی ، سرمایہ کاری اور زرعی شعبہ کے فروغ کے لیے اہم روڈ میپ ہے۔

پاکستان میں چین کی ناظم الامور پینگ چنکسونے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں شروع کیے گئے سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم منصوبہ ہے، اسے دونوں ملکوں نے اپنی ترجیحات میں شامل رکھا، سی پیک کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی شراکت داری کو مزید وسعت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور ملک کی ترقی اور سلامتی کی کوششوں میں ہم آہنگی کے لیے تعاون کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024