• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

پاک فوج دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

شائع August 9, 2023
جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف ایک سپاہی سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: افتخار شیرازی
جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف ایک سپاہی سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: افتخار شیرازی
آرمی چیف کے دورے کے دوران کور کمانڈر منگلا نے انہیں اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی— فوٹو: افتخار شیرازی
آرمی چیف کے دورے کے دوران کور کمانڈر منگلا نے انہیں اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی— فوٹو: افتخار شیرازی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے پاس اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کو جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ کی آمد پر کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

جنرل عاصم منیر نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی۔4 ٹینکوں کی مشقوں، لانگ رینج ایس ایچ۔15 آرٹلری گنوں کی گولہ باری کی صلاحیتوں اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے آگاہ ہے اور اس کے پاس تمام پہلوؤں کے مطابق اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

آرمی چیف نے اعلیٰ درجے کی پیشہ وارانہ مہارت پر اسٹرائیک کور کے دستوں کی طرف سے دکھائے جانے والے جذبے کو بھی سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب چند دن قبل ہی انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے قلعہ بالا حصار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی تھی اور دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے ان کے ناقابل یقین عزم کو سراہا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے اور افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونا عبوری افغان حکومت کی جانب سے دوحہ امن معاہدے سے انحراف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024