• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سولر نیٹ میٹرنگ کے نرخ کم نہیں کیے جائیں گے، وزیر توانائی

شائع September 12, 2023
گورنر سندھ نے کہا کہ تاجر برادری چاہتی ہے کہ معیشت چلتی رہے—فوٹو: پی آئی ڈی
گورنر سندھ نے کہا کہ تاجر برادری چاہتی ہے کہ معیشت چلتی رہے—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ نگران وفاقی حکومت سولر نیٹ میٹرنگ کے نرخوں میں کمی نہیں کر رہی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ ایک ایسا عمل ہے جو سولر پینلز لگانے والوں کو دن کے وقت پیدا ہونے والی کسی بھی اضافی بجلی کو واپس نیشنل گرڈ کو فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے ان کے بجلی کے بلوں میں کمی آتی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کیا گیا ہے، حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ جولائی کے بلوں میں ڈالر کے ریٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخ تبدیل ہوئے اور واجبات کی وجہ سے اگست میں زیادہ بجلی کے بل آئے۔

انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر سے پہلے وہ تاجروں کے لیے بجلی کے خصوصی نرخوں کا اعلان کریں گے، اس کے علاوہ سردیوں میں صنعتوں کے لیے گیس کا بندوبست کر رہے ہیں۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ہمیں ملک میں صنعتیں چلانی ہیں اور اس حوالے سے تاجر برادری کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ تاجر برادری چاہتی ہے کہ معیشت چلتی رہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024