• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اہلیہ کِم کارڈیشین کی طرح فیشن کرتی تھی، حجاب کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، احمد علی بٹ

شائع September 15, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور کامیڈین اور اداکار احمد علی بٹ نے اپنی اہلیہ کے حجاب پہننے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کی فاطمہ سے شادی ہوئی تو وہ ہولی وڈ اداکارہ کم کارڈیشین کی طرح فیشن کرتی تھیں لیکن بعد میں انہوں نے خود حجاب پہننے کا فیصلہ کیا۔

احمد علی بٹ کی فاطمہ خان کے ساتھ 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکار کی اہلی فاطمہ خان سابقہ ماڈل ہیں اور ایک طویل عرصے تک فیشن انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں۔

حال ہی میں احمد علی بٹ نے یوٹیوبر عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے حجاب پہننے اور مذہب سے تعلق اور دلچسپی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اور فاطمہ کا رشتہ دوستی سے شروع ہوا اور ان دنوں فاطمہ مغربی ثقافت کو فالو کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی سوچ بھی ’ماڈرن قسم‘ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ’فاطمہ سے جب دوستی ہوئی تو وہ لندن میں رہتی تھیں، وہ اس وقت ایک فیشن ہاؤس میں کام کرتی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی سوچ بھی ’ماڈرن قسم‘ کی تھی، جب میری فاطمہ سے شادی ہوئی تو وہ کم کارڈیشین کی طرح تھیں، فیشن بھی اسی طرح کا کرتی تھیں۔ ’

اداکار نے بتایا کہ ’میری فاطمہ سے شادی لوو ارینج میرج تھی، فاطمہ ہمیشہ مذہب کے قریب تھیں، پھر انہوں نے اسلام کے بارے میں پڑھنا شروع کیا جس کے بعد فاطمہ نے مجھے کہا کہ وہ دوپٹا لینا چاہتی ہیں جس پر میں نے رضامندی ظاہر کی جس پر فاطمہ حیران ہوگئیں۔‘

انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں بتایا کہ ’ فاطمہ مجھ سے زیادہ مذہب کے قریب ہے، اپنی زندگی کسی ایسے شخص کے ساتھ گزاریں جس کے ساتھ آپ کی باہمی افہام و تفہیم اور احترام ہو اور جسے آپ جانتے ہیں اور وہ آپ کی تعریف کرے گا۔’

گفتگو کے دوران احمد علی بٹ نے کہا کہ ’بچوں کی پرورش میں فاطمہ کا اہم کردار ہے، فاطمہ نے پورے گھر کی ذمہ داری لی ہوئی ہے، میرے بیٹے کی دینی اور دنیاوی تعلیم کے علاوہ دیگر عادات میں فاطمہ کا اہم کردار ہے، میں یہاں انٹرویو میں بھی فاطمہ کی وجہ سے ہوں کیونکہ فاطمہ گھر میں میرے بچے اور گھر کی دیکھ بھال کر رہی ہے، یہ 24 گھنٹے کا کام ہے، ان کی وجہ سے میں اپنا کام بھی کر سکتا ہوں۔‘

پوڈکاسٹ کے دوران احمد علی بٹ نے عورت مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ میں عورت مارچ پر یقین رکھتا تھا، جس میں عورتوں کے حقوق اور حفاظت کے بارے میں بات کی جارہی تھی لیکن جب عورت مارچ مردوں کے خلاف بن کر سامنے آیا تو میں اس کے خلاف رہا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024