• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن میں بڑی تبدیلیاں

شائع September 18, 2023
جوڈیشل کمیشن اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا ذمہ دار فورم ہے — فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
جوڈیشل کمیشن اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا ذمہ دار فورم ہے — فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف برداری کے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں ہو گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے جب کہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی کونسل کا حصہ ہیں، آئین کے تحت چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

دوسری جانب جسٹس منیب اختر اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے ذمے دار فورم جوڈیشل کمیشن میں شامل ہوگئے۔

جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔

آئین کے تحت چیف جسٹس اور چار سینئر ترین ججز جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان شامل ہوتے ہیں، پاکستان بار کونسل کے رکن بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024