• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

صنم سعید کو شادی کیلئے کب پروپوز کیا؟ محب مرزا نے بتا دیا

شائع October 1, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار محب مرزا اکثر اپنی شادی سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہیں تاہم کئی مواقع پر وہ مبہم انداز میں جواب دے دیتے ہیں، حال ہی میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ صنم سعید کو شادی کے لیے کب پروپوز کیا تھا۔

نامور میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے محب مرزا کے پروگرام ناک ناک شو میں شرکت کی تھی۔

پروگرام کے آخر میں ندا یاسر نے محب مرزا سے سوال پوچھا کہ ’میں آپ سے ایک چٹ پٹا سوال پوچھوں گی کہ آپ صنم سعید سے کیسے ملے؟‘

جس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ ’میں اس سوال کو مزید چٹ پٹا بنا دیتا ہوں کہ میری صنم سے کب رومانوی انداز میں ملاقات ہوئی، اس کا جواب دے دیتا ہوں۔‘

اداکار نے کہا کہ 2018 کے ڈراما سیریل ’دیدن‘ کے سیٹ پر انہوں نے صنم سعید کو پروپوز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’دیدن کی شوٹنگ کے دوران میں نے صنم سے اظہار خیال کیا تھا‘، محب مرزا نے اس سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور ندا یاسر کا پروگرام میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید کے ڈراما سیریل دیدن کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی گئی تھی، اس ڈرامے میں دو پختونوں کی پیچیدہ محبت کی کہانی پیش کی گئی تھی جن کا تعلق مختلف قبائل سے تھا، یہ ڈراما اکتوبر 2018 میں نشرکیا گیا تھا۔

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں کئی سال سے گردش کر رہی تھیں، دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا، لیکن دونوں اداکار اپنی شادی کا سوال نظر انداز کر دیتے، آخر کار مارچ 2023 میں ایک پروگرام کے دوران محب مرزا نے صنم سے دوسری شادی پر خاموشی توڑدی تھی۔

تاہم اس کے بعد بھی محب مرزا اور صنم سعید اپنی شادی سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہیں۔

صنم سعید کے ساتھ محب مرزا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی شادی اداکارہ آمنہ شیخ سے ہوئی تھی، تاہم شادی کے 14 سال بعد 2019 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024