• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کرائے کے گھر میں رہنے سے جلد بڑھاپے کا امکان

شائع October 13, 2023
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذاتی مکان کے بجائے کرائے کے گھر میں رہنے والے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس وجہ سے وہ بڑھاپے کا جلد شکار ہوجاتے ہیں۔

منفرد تحقیق سے معلوم ہوا کہ کرائے کے مکان میں رہنے والے افراد کی صحت بے روزگار اور ماضی میں سگریٹ نوشی کے عادی رہنے والے افراد کے مقابلے زیادہ تیزی سے خراب ہوتی ہے۔

طبی جریدے ’بی ایم جے‘ میں شائع منفرد تحقیق کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے کرائے کے مکان میں رہنے کے صحت اور انسانی عمر پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا، جس کے نتائج حیران کن آئے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں رہنے والے 46 سال کی عمر کے ان افراد کا جائزہ لیا، جن کی عمریں 46 سال یا اس سے زائد تھیں۔

تمام رضاکار برطانیہ کے مختلف علاقوں میں کرائے کے گھروں میں رہتے تھے اور ان کی صحت اور عمر کا موازنہ ذاتی گھروں میں رہنے والے افراد سے کیا گیا۔

تحقیق کے دوران کرائے کے مکانات میں رہنے والے افراد کے علاقے کا موسمیاتی جائزہ بھی لیا جب کہ وہاں صفائی سمیت دیگر سہولیات کو بھی نظر میں رکھا گیا۔

بعد ازاں ماہرین نے کرائے کے گھروں میں رہنے والے افراد کی عمر بڑھنے کی رفتار جاننے کے لیے ان کے بلڈ ٹیسٹ بھی کیے، جن سے معلوم ہوا کہ کرائے کے مکانات میں رہنے والے افراد کی عمر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق کرائے کے گھروں میں رہنے والے افراد کی عمر کا تقابلی جائزہ ماضی میں سگریٹ نوشی اور بے روزگار افراد سے بھی کیا گیا۔

جائزے سے معلوم ہوا کہ کرائے کے گھروں میں رہنے والے افراد کی عمر باقی لوگوں کے مقابلے کم از کم 50 فیصد تیزی سے گزرتی ہے اور وہ جلد بڑھاپے کا شکار بن جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کرائے کے مکانات میں جلد بڑھاپے کے امکانات ممکنہ طور پر وہاں کی موسمیاتی تبدیلیوں، صفائی سمیت دیگر انتظامات کا نہ ہونا بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے پایا کہ کرائے کے مکانات میں رہنے والے افراد متعدد ذہنی مسائل کا سامنا کرتے ہیں اور وہ افراد ایسے مسائل کا زیادہ شکار ہیں، جنہیں ہر ماہ کرایہ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی عمر بڑھنے کی رفتار سب سے تیز ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور بڑھاپے کو قابو کرنے کے لیے ذاتی گھر کی اہمیت انتہائی اہم ہوتی ہے، جس سے انسان ذہنی مسائل سے آزاد ہوجاتا ہے اور اس کی جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024