• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نئے اداکار کام کے بجائے لباس اور خوبصورت نظر آنے پر توجہ دیتے ہیں، ثنا

شائع October 18, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول بولڈ اداکارہ ثنا نواز کا کہنا ہے کہ نئے اداکار کام کے بجائے زیادہ تر لباس، فیشن اور خوبصورت نظر آنے پر توجہ دیتے ہیں اور جب کوئی برانڈ انہیں اپنا ایمبیسیڈر بناتا ہے تب بھی وہ اپنی خوبصورتی کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ ثنا نواز حال ہی میں کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ ثنا کا کہنا تھا کہ جب تک محبت رہتی ہے تب تک اس کے یک طرفہ ہونے کا علم نہیں ہوتا جب ختم ہوتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک طرف کی محبت تھی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال پر بات کرتے ہوئے ثنا نواز نے کہا کہ یہ باتیں غلط ہیں کہ فلم انڈسٹری زوال پذیر ہوگئی۔

انہوں نے دلیل دی کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی تب بھی یہی باتیں کی جاتی تھیں کہ فلم انڈسٹری ذوال کا شکار ہوگئی۔

ثنا نواز کا کہنا تھا کہ پرانی انڈسٹری ختم یوتی ہے تو نئی انڈسٹری بنتی ہے اور ابھی تک پاکستان کی نئی انڈسٹری بھی اس طرح نہیں بنی، اس لیے فلم انڈسٹری کے زوال کی باتیں درست نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کے شکار ہونے سے ان سمیت کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا، سب کام کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا نواز نے کہا کہ انہیں جتنی بھی عزت ملی وہ فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی ملی، وہ اتنی عزت کے لائق نہیں تھی، ان پر خدا کا کرم ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے کیریئر کے دوران جو کھویا جو پایا یا جو غلطیاں کیں اس پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں، انہوں نے جو کچھ کیا بہتر کیا اور اپنے سکون کے لیے کیا۔

ثنا نواز نے نئے اور پرانے اداکاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے کیریئر شروع کیا تب ان پر دباؤ ہوتا تھا، انہیں ہر کام بہتر کرکے دینا ہوتا تھا، ان کے پاس سیکھنے اور سوچنے کا وقت نہیں ہوتا تھا، بس وہ صرف کام پر فوکس کرتے تھے۔

اداکارہ کے مطابق لیکن اب ہر کسی کو یہ علم ہے کہ ایئرپورٹ پر کس طرح کا لباس پہننا ہے اور ٹی وی شو میں کیسے کپڑے پہن کر جانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب محنت کرکے کوئی بندہ کسی مقام پر پہنچتا ہے تو اسے ہر چیز کی قدر ہوتی ہے لیکن اب ایسا نہیں۔

ثنا نواز کے مطابق ہر کوئی لباس اور خوبصورتی پر توجہ دیتے ہیں اور پھر ایسے ہی اداکاروں کو جب کوئی برانڈ اپنا ایمبیسیڈر بناتا ہے تو وہاں بھی وہ یہی پوچھتے رہتے ہیں کہ وہ کیسے نظر آ رہے ہیں؟

خیال رہے کہ ثنا نواز نے 1997 میں فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2000 کی مقبول ہیروئنز میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

ثنا فخر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور مہمان دکھائی دیتی ہیں اور ماڈلنگ میں بھی حصہ لیتی رہتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور ان کی خاصی توجہ فٹنس کے معاملات پر ہوتی ہے۔

انہوں نے 2008 میں فخر جعفری سے شادی کی تھی، انہیں دو بچے بھی ہیں، تاہم اکتوبر 2022 میں شادی کے 14 سال بعد انہوں نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

شادی کے وقت انہوں نے اپنا نام ثنا نواز سے تبدیل کرکے ثنا فخر کردیا تھا لیکن اب وہ دوبارہ ثنا نواز کہلاتی ہیں، تاہم انسٹاگرام پر اب بھی ان کا یوزم نیم ثنا فخر ہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024