• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے شادی کی پیش کردی تھی، عثمان پیرزادہ

شائع October 26, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی اہلیہ نے ملاقات کے تیسرے دن ہی شادی کی پیش کردی تھی اور ان دونوں کے تعلقات کو نصف صدی گزر چکی ہے۔

عثمان پیرزادہ کو شوبز انڈسٹری میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے ڈراموں میں اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ان کی طرح ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری بھی کی۔

حال ہی میں عثمان پیرزادہ کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شادی سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں ایسی خصوصیت ہے کہ وہ لوگوں کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کامیاب اداکار بن سکیں گے یا نہیں؟

ان کے مطابق شوبز کے 90 فیصد لوگ فالتو ہوتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

شوبز کیریئر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے لاتعداد کردار ادا کیے لیکن کبھی ان پر کسی کردار کا برا یا اچھا اثر نہیں ہوا، وہ کردار کو شوٹنگ سیٹ پر ہی چھوڑ کر آتے تھے جب کہ ان کی اہلیہ کردار کو گھر لے آتی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما 1968 میں پی ٹی وی پر نشر ہوا جب کہ ان کی اہلیہ ثمینہ سے پہلی ملاقات راولپنڈی ٹی وی اسٹیشن پر ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثمینہ اور ان کے درمیان پی ٹی وی میں ملاقات ہوئی تھی اور تیسرے ہی دن ثمینہ نے انہیں شادی کی پیش کش کردی تو وہ حیران رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کے بعد وہ کچھ عرصہ تعلقات میں رہے اور ان کے تعلقات کو نصف صدی گزر چکی ہے جب کہ شادی کو 48 سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔

سینیئر اداکار نے بتایا کہ ان کی سب سے بڑی اچیومنٹ ان کی دو صاحبزادیاں ہیں۔

عثمان پیرزادہ کے مطابق شادی کے 12 سال تک ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی جب کہ تاخیر سے اولاد ہوئی تو ان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے کچھ عرصے بعد ایک بار پھر ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ان کی بھی خواہش تھی کہ ان کے ہاں صرف دو ہی بچے ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کے ہاں دونوں بیٹیاں ہوئیں تو لوگوں نے انہیں کہنا شروع کردیا کہ بیٹا بھی ہونا چاہیے، جس پر وہ لوگوں کو کہتے تھے کہ بیٹے کا کیا کرنا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024