• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

فلسطین پر کھل کر بات کریں یا ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں، ارمینہ خان کا شنیرا اکرم کو مشورہ

شائع November 3, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں۔

اداکارہ کی جانب سے یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’میں نے اپنے خیالات اور احساسات کو کھل کر بیان کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ یا خوف محسوس نہیں کیا لیکن اس وقت میں بہت جذباتی ہوں۔‘

شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’اصل میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح طور پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ آیا وہ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

شنیرا اکرم کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ ارمینہ خان نے انہیں تنقید کا نشان بناتے ہوئے لکھا کہ ’جب پاکستان کی بات ہو تو آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے مشورہ دیا کہ ’فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں۔‘

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 8 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد بچے اور 2 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی اداکار بالخصوص ارمینہ خان، اشنا شاہ اور عثمان خالد بٹ، صبا قمر مسلسل اسرائیل کے خلاف ٹوئٹس کر رہے ہیں اور اپنے مداحوں کو غزہ میں جاری ’نسل کشی‘ کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024