• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عرفان پٹھان کا غزہ کے معصوم بچوں سے کھل کر اظہار یکجہتی

شائع November 3, 2023
— فائل فوٹو: ایکس/ مُعْتَزعزايزة
— فائل فوٹو: ایکس/ مُعْتَزعزايزة

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے غزہ میں جاری بمباری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی صرف اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عالمی رہنما متحد ہو جائیں اور اس بے رحمانہ قتل کو ختم کریں۔

یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی فورسز کے ظلم کے شکار فلسطینی شہری گزشتہ ایک ماہ سے انتہائی مشکل زندگی بسر کر رہے ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اچانک اسرائیلی قصبے پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیلی فورسز، غزہ پر مسلسل بمباری کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

اسی سے متعلق بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر غزہ میں جاری بمباری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنی پوسٹ میں کمنٹ سیکشن کو بند کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں روزانہ نومولود بچوں سے لے کر 10 سال کی عمر تک کے معصوم بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں صرف آواز اٹھا سکتا ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عالمی رہنما متحد ہو جائیں اور اس بے رحمانہ قتل عام کو ختم کریں‘۔

غزہ کے معصوم بچوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اداکارہ انشا شاہ نے عرفان پٹھان کی تعریف بھی کی۔

علاوہ ازیں عرفان پٹھان کی جانب سے پوسٹ کا کمنٹ سیکشن آف رکھنے پر وجاہت کاظمی نامی صارف نے لکھا کہ ’عرفان پٹھان کی جانب سے کمنٹ سیکشن بند کرنے کی وجہ صاف ظاہر ہے، آپ ذرا اس پوسٹ کے کوٹ ٹوئٹ (quote tweets) چیک کریں اور لوگوں کی ذہنیت دیکھیں، لیکن میں ان کی تعریف کرتا ہوں کہ کم از کم انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے تقریباً ایک ماہ بعد آخر آواز اٹھائی ہے۔‘

اس سے قبل بھارت کے کسی کھلاڑی نے کھل کر غزہ میں جاری بمباری کے خلاف آواز نہیں اُٹھائی تھی۔

البتہ پاکستانی بلے باز محمد رضوان، حارث رؤف، افتخار احمد سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے کھل کر غزہ میں جاری بمباری کی مذمت کی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد محمد رضوان نے اپنی شاندار اننگز غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کی جس کے بعد بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے قومی کھلاڑی پر شدید تنقید کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024