• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مرد کے رونے میں کوئی بُرائی نہیں، علی انصاری

شائع November 3, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

ابھرتے ہوئے اداکار علی انصاری کا کہنا ہے کہ مرد کے رونے میں کوئی بُرائی نہیں، جو لوگ کہتے ہیں کہ اگر مرد رو رہا ہے تو وہ کمزور ہے تو یہ غلط ہے۔

اداکار علی انصاری نے حال ہی میں فوشیا میگزین کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے اور صبور علی کے تعلق کے علاوہ دیگر پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔

یاد رہے کہ علی انصاری اور اداکارہ صبور علی کی جنوری 2022 میں شادی ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں جوڑے کے رقص کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

انٹرویو کے دوران اداکار علی انصاری نے کہا کہ ان کی صبور علی کے ساتھ ارینج میرج تھی، ارینج میرج میں بہت سارے فائدے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ دو اجنبی انسانوں کو ایک دوسرے کو نئے طریقے سے جاننے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارینج میرج میں شادی سے قبل لڑکا لڑکی کو کھل کر بات کرنی چاہیے، پہلے ہی ساری باتیں واضح کر لینی چاہیے تاکہ بعد میں رشتہ خراب نہ ہو۔

علی انصاری نے کہا کہ میری صبور کے ساتھ ارینج میرج تھی لیکن میں انہیں پہلے سے جانتا تھا، میں نے ان کے ساتھ ڈراموں میں کام بھی کیا ہوا تھا اور وہ میری بہن مریم انصاری کی قریبی دوست بھی تھی۔

علی انصاری نے کہا کہ انہوں نے صبور سے شادی سے قبل اہم معاملات کے حوالے سے کھل کر تفصیلی گفتگو کی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ بات پکی ہونے کے بعد انہوں نے صبور سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ’میں نے شادی سے کچھ ماہ قبل صبور سے محبت کا اظہار کیا تھا، جس پر وہ شرما گئی تھی۔‘

انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صبور میری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے، اگر وہ مجھ سے بات نہ کرے تو میں خود کو خالی محسوس کرنے لگتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر صبور کے ساتھ رومانوی تصاویر شئیر کرنے پر صارفین کی جانب سے تنقید پر گفتگو کرتے ہوئے علی انصاری نے کہا کہ ’جب شوبز شخصیات سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتی ہیں تو لازمی وائرل ہوتی ہے، لوگ تبصرے کرتے ہیں، لیکن ہمیں منفی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جو تصویر ہم لگا سکتے ہیں وہ پوسٹ کردیتے ہیں اور کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہمیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنی چاہئیں وہ اپنی حد تک ہی محدود کرتے ہیں۔‘

علی انصاری نے کہا کہ شادی میں ہر جوڑے کو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، سمجھوتہ کرنا صرف لڑکی کی ذمہ داری نہیں بلکہ لڑکے کو بھی کئی سمجھوتے اور قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ’میں بہت جذباتی انسان ہوں، جو لوگ کہتے ہیں کہ اگر مرد رو رہا ہے تو وہ کمزور ہے تو یہ غلط ہے، اگر مرد رو رہا ہے تو اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے، رونے سے دل ہلکا ہوتا ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024