• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کوئی شک نہیں کہ میرے جیسے بچوں کو جلد اور بہتر مواقع ملتے ہیں، اذان سمیع خان

شائع November 6, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

گلوکار، موسیقار اور اداکار اذان سمیع خان نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ان جیسے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں جلد اور بہتر مواقع ملتے ہیں۔

اذان سمیع خان مقبول گلوکار عدنان سمیع اداکار زیبا بختیار کے بیٹے ہیں اور وہ ماضی میں بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ والدین کے شوبز میں ہونے کی وجہ سے انہیں فائدہ ملا، انہیں اچھے اور بہتر مواقع ملے۔

حال ہی میں انہوں نے والدہ زیبا بختیار کے ہمراہ محب مرزا کے شو ’دی ناک ناک شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سے متعلق کھل کر باتیں کی اور ساتھ ہی والدہ کو گانے کے ذریعے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اذان سمیع خان نے شو کے دوران والدہ کے لیے ایک گانا بھی گایا، جس کا عنوان ’ماں‘ تھا اور وہ ان کے آنے والے ایلبم کا حصہ ہے۔

جب شو میں اذان سمیع خان گانا گا رہے تھے تب ان کی والدہ زیبا بختیار جذباتی ہوگئیں اور بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ بیٹے کا گانا سن کر انہیں گھٹن محسوس ہو رہی تھی، ان سے گانا سنا نہیں جا رہا تھا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے زیبا بختیار نے کہا کہ انہیں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ بیٹا ملا اور پھر بیٹے کے بچے ان کے لیے نعمت ثابت ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز بولی وڈ فلم ’حنا‘ سےکیا، اس سے قبل انہوں نے پاکستان میں صرف ’انار کلی‘ نامی ڈرامے میں کام کیا تھا۔

ان کے مطابق ان کے والد یحیٰ بختیار پاکستان کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور انہوں نے 1973 کے آئین بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد وکالت، تعلیم اور ڈاکٹری کے پیشے وابستہ رہے ہیں، وہ سب سے چھوٹی تھیں، اس لیے انہیں کچھ آزادی میسر ہوئی تو وہ شوبز میں آگئیں۔

پروگرام میں ان کے بیٹے اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ان سے توقع ہوتی ہے کہ وہ بھی والدین کی طرح بہترین کام کریں گے لیکن وہ بالکل اس پریشر کو سر پر سوار نہیں کرتے، وہ جانتے ہیں کہ وہ والدین جیسا کام نہیں کر سکیں گے لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خراب کام نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کسی سے مقابلہ نہیں، وہ صرف اس کوشش میں رہتے ہیں کہ وہ اتنا اچھا کام کریں کہ کوئی ان کے والدین پر انگلی نہ اٹھائے اور ان کی بے عزتی نہ ہو۔

اذان سمیع خان نے اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں والدین کی وجہ سے جلد اور اچھے مواقع ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بھی احساس ہے کہ جن بچوں کے والدین کا شوبز سے تعلق نہیں، انہیں مواقع حاصل کرنے میں کتنی دشواری ہوتی ہے اور ان کی ہمدردیاں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو مواقع ملنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

گلوکار و موسیقار کا کہنا تھا کہ مواقع ملنے کے بعد اب ان کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اتنا اچھا کام کریں کہ کوئی یہ نہ کہے کہ ان کی وجہ سے محنتی لوگ بھی کام سے محروم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024