• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

شادی کی سالگرہ منانے کیلئے بگھی پر سوار ہوکر شوہر کے دفتر پہنچ گئی تھی، جگن کاظم

شائع November 9, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ وہ زندگی کا ہر موقع بہت انجوائے کرتی ہیں اور انہیں بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، اسی وجہ سے وہ اپنی شادی کی سالگرہ منانے کے لیے بگھی پر سوار ہوکر اپنے شوہر کے دفتر پہنچ گئی تھیں۔

یاد رہے کہ جگن کاظم کی شادی سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے جبکہ بڑا بیٹا حمزہ ان کی پہلی شادی سے ہے۔

اداکارہ کے شوہر قانون دان ہیں، تاہم وہ شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں اب جانا پہچانا نام بن چکے ہیں۔

حال ہی میں جگن کاظم نے مزاحیہ پروگرام گپ شپ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ منفرد باتیں شئیر کیں۔

ایک سوال کے جواب میں جگن کاظم نے کہا کہ وہ ہر سال چھوٹی چھوٹی خوشیاں اپنی فیملی کے ساتھ مناتی ہیں لیکن وہ ہر سال کوئی منفرد کام ضرور کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے شوہر حیران ہوجاتے ہیں۔

جگن کاظم نے بتایا کہ ’ہر جوڑا اپنی شادی کی سالگرہ اپنے بچوں کے ساتھ ڈنر کرکے مناتا ہے لیکن میری خواہش ہوتی ہے کہ کوئی تماشا ہونا چاہیے، زندگی میں جتنے موقع ملے انہیں بھرپور طریقے سے منانا چاہیے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ آخری مرتبہ وہ اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنے شوہر کے دفتر پہنچ گئی تھیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’بگھی میں دو وائلن بجانے والوں کے ساتھ پھولوں کے ہار لے کر فیصل کے دفتر کے ہار پہنچ گئی تھی، فیصل دفتر سے باہر آئے تو وہ بھی پریشان ہوگئے کہ اب میں نے کیا کردیا ہے، پچھلے سال ڈھول بجانے والوں کے ساتھ میں ان کے دفتر پہنچ گئی تھی، ہر کوئی سمجھ رہا تھا کہ یہ میرا گھر ہے۔‘

جگن کاظم نے بتایا کہ میرے شوہر بہت بڑے وکیل ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بہت سنجیدہ لوگ ہیں اور میں اس سنجیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتی ہوں۔’

پروگرام کے دوران جگن کاظم سے سوال پوچھا گیا کہ وہ گھر اور کام کو کیسے مینج کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ پر سب کچھ پہلے سے شیڈول ہوتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ جب فیصل سفر کررہے ہوتے ہیں تو میں گھر پر رہتی ہوں، کام کا جہاں تک تعلق ہے تو پوری دنیا میں میاں بیوی کام کرتے ہیں، یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔’

بچوں کو عزت دینے سے متعلق جگن کاظم نے بتایا کہ ’ہمارے بچے اگلی نسل ہیں اور میں اس کا ذمہ دار ہوں، بچوں کو عزت دینا، تمیز سے بات کرنا، آپ سے کوئی بڑا کمرے میں آجائے تو ان کے لیے فوراً کھڑے ہوجانا، یہ کچھ چیزیں ہیں جو اہم ہیں۔‘

جگن کاظم نے کہا کہ وہ پہلے ماں ہیں اور اس کے بعد بیوی اور ایک اداکارہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024