• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

میں 21 اور ثمینہ 17 سال کی تھیں، گھر سے بھاگ کر نکاح کیا تھا، عثمان پیرزادہ

شائع November 16, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 21 اور ثمینہ پیرزادہ 17 سال کی تھیں جب انہوں نے گھر سے بھاگ کر مسجد میں نکاح کیا، جہاں ان کے دوست کے گھر کا مالی اور ایک باورچی گواہ بنے تھے۔

عثمان پیرزادہ کو شوبز انڈسٹری میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ان کی طرح ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری بھی کی۔

حال ہی میں عثمان پیرزادہ نے فوشیا میگزین میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، ثمینہ پیرزادہ سے شادی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اداکار عثمان پیرزادہ نے اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ ’گزشتہ ماہ ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کے 50 سال ہوگئے تھے ورنہ ہماری شادی کو 48 سال ہوگئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ثمینہ پیرزادہ سیدھی بات کرتی ہیں، کوئی ڈھکا چھپا کر بات نہیں کرتیں جس کی وجہ سے مجھے ان کی کچھ باتیں اچھی نہیں لگتی لیکن وہ ایسی ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، بچپن کے دور میں، میں وہ لڑکا تھا جو دوسروں کو لیکچر دیتا تھا کہ 35 سال سے قبل شادی نہیں کرنی لیکن میں نے 21 سال کی عمر میں شادی کرلی اور ثمینہ 17 سال کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گھر سے بھاگ کر سب سے چھپ کر شادی کی تھی۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سینئر اداکار نے کہا کہ میرے گھر والوں کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ثمینہ کی والدہ اکیلی ماں تھیں، وہ مجھے کہتی تھیں کہ میں اداکاری چھوڑ دوں جس پر میں انہیں سمجھاتا تھا کہ یہ بہت اچھا پیشہ ہے لیکن ان کی ضد تھی کہ میں نیوی جوائن کرلوں۔

انہوں نے کہا کہ ’جاوید جبار کی فلم کی شوٹنگ کا آخری دن تھا، شوٹنگ سے فارغ ہوکر ہم ایک جگہ کافی پی رہے تھے، باتوں کے دوران ثمینہ نے کہا کہ ’چلو آج شادی کرلیتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا ’ہم دونوں ٹیکسی میں بیٹھے اور اپنے ایک دوست کے گھر پہنچ گئے، میں نے دوست سے کہا کہ ہمیں شادی کرنی ہے، قریبی مسجد لے چلو وہاں نکاح کرتے ہیں‘۔

عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ’ہم مسجد پہنچے تو مولانا صاحب سے نکاح پڑھانے کا کہا، مولانا مجھے دیکھ کر حٰیران ہوگئے، لیکن وہ بعد میں سمجھ گئے کہ ہم گھر والوں سے چھپ کر نکاح کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ہمارا نکاح پڑھوانے سے قبل مولانا صاحب ڈگمگا گئے تھے، میں نے ان سے کہا کہ ہم دونوں کی شادی کی عمر ہوچکی ہے، ہم نے اپنے شناختی کارڈ دکھائے اور پھر مولانا صاحب راضی ہوگئے۔‘

اداکار نے انکشاف کیا کہ ’نکاح کے وقت گھر کا مالی اور ایک باورچی گواہ بنے تھے، ہم نکاح کرکے ثمینہ کے گھر واپس چلے گئے، میرے ہاتھ میں لڈوؤں کا ڈبہ تھا، ثمینہ کی والدہ کو بتایا کہ میں نے نکاح کرلیا ہے اب بتائیں کیا کرنا ہے۔‘

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

انہوں نے ثمینہ کی والدہ کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’میں ثمینہ کی والدہ سے ملنے کراچی گیا، مجھے دروازے پر دیکھ کر وہ حیران ہوگئی تھیں، میں نے ان سے کہا کہ میں لاہور سے صرف آپ کی بیٹی (ثمینہ) سے ملنے آیا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ میں ان سے کالج کے بعد چھپ کر ملاقات کروں، اگر آپ کی اجازت ہو تو میں ان سے یہاں بیٹھ کر ملاقات کرسکتا ہوں۔‘

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ ’ثمینہ کی والدہ میری باتیں سن کر حیرت زدہ تھیں، وہ اتنا غصہ ہوگئی تھیں کہ لڈو پھینک دیے، ان کا غصہ دیکھ کر میں بھاگ گیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’پھر میں نے اپنے بڑے بھائی کو فون کرکے اپنے نکاح کا بتایا وہ بھی حیران ہوگئے تھے، اگلے دن میری والدہ ثمینہ کے گھر پہنچ گئیں، میں گھر کے اندر نہیں گیا، میری والدہ نے ملاقات کی اور تھوڑی دیر بعد سب کچھ ٹھیک ہوگیا اور پھر 20 سے 22 دن کے بعد شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’میری والدہ نے آج تک مجھ سے یہ سوال نہیں کیا کہ میں نے ان کی مرضی کے خلاف نکاح کیوں کیا، انہوں نے میرے فیصلے کا احترام کیا، ثمینہ ان کی سب سے پسندیدہ بہو بن گئیں اور والدہ کے سب سے قریب تھیں۔‘

انہوں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے گھر سے بھاگ کر نکاح کیا لیکن شادی کو نبھانا دو لوگوں کے علاوہ دو خاندانوں پر بھی منحصر ہے۔‘

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکار نے بتایا کہ شادی کے 12 سال بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اس دوران والدہ یا خاندان کی طرف سے اولاد نہ ہونے کے طعنے نہیں سنے۔’

اداکار نے کہا کہ ’بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا بھیجنے کا فیصلہ ثمینہ کا تھا اور بچوں کی تعلیم میں مالی مدد میں بھی ثمینہ کا زیادہ ہاتھ تھا، میرے خیال میں بچوں کو مہنگی گاڑیاں لے کر دینے کے بجائے ان کی تعلیم پر انویسٹ کرنا ہمارا بہترین فیصلہ تھا، ہم نے انہیں آزادی دی کہ وہ جو پڑھنا چاہیں پڑھ سکتی ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ایک بیٹی امل آرٹسٹ ہیں اور دوسری بیٹی انعم وومن اسٹیڈیم اور بعد میں فوڈ اسٹیڈیز پڑھ رہی ہیں، وہ اپنی والدہ کی طرح فیمنسٹ ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ثمینہ نے بیٹیوں کی پرورش میں بہت محنت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024