• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
Live Ghaza Conflict

فلسطین سے متعلق متنازع بیان پر صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

شائع November 21, 2023

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے فلسطین اور اسرائیل سے متعلق متنازع بیان پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کچھ روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فون پر فلسطین کے صدر کے ساتھ بات کی، اس حوالے سے ایوان صدر سے جو پریس ریلیز جاری ہوئی اس کے مطابق یہ کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع کا ’ایک ریاستی حل‘ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پوزیشن تو پاکستان کی کبھی نہیں رہی، صدر مملکت سے اس بیان پر استعفی کا مطالبہ کرتا ہوں، اُن کے اس بیان کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے گئے؟

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025