• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی خواتین بہتر زندگی گزار رہی ہیں، اہلیہ احمد علی بٹ

شائع November 29, 2023
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ کی اہلیہ اور ماضی کی مقبول اداکارہ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے ملک کی خواتین بہت بہتر زندگی گزار رہی ہیں، دیگر ملکوں کی خواتین کو اگر انڈین، پاکستانی یا مشرق وسطیٰ میں رہنے والا مرد نظر آتا ہے تو وہ خواتین ان سے کہتی ہیں کہ آپ ہم سے دوسری یا تیسری شادی کرلیں۔‘

حال ہی میں احمد علی بٹ اپنے بیٹے اذان اور اہلیہ فاطمہ خان نے کے ہمراہ دی نوک نوک شو میں شرکت کی جہاں دونوں نے میزبان محب مرزا کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔

شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پر احمد علی بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان کا کہنا تھا کہ جب آپ نئی زندگی کو دنیا میں لے کر آتے ہیں تو اس سے بڑا کام کوئی نہیں ہے، میری اپنی والدہ ڈاکٹر ہیں، انہوں نے پوری زندگی نوکری کی ہے، وہ اپنی جگہ ٹھیک ہے، لیکن اگر زندگی میں ایسا موقع ملے کہ آپ اپنے بچے کو فُل ٹائم دے سکتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

خواتین کے بااختیار ہونے کے سوال پر فاطمہ خان نے کہا کہ ’ہم نے مدرز آف پاکستان نامی ایک فورم شروع کیا ہے جس کی وجہ بھی یہی تھی کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے اور اس فورم پر خواتین اپنے مسائل پر بات کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہ آئے لیکن پاکستان سے باہر طویل عرصے تک زندگی گزار گزارنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ آج بھی پاکستان کی خواتین دیگر ممالک کے مقابلے بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج بھی پاکستان سے باہر رہنے والی خواتین کو اگر انڈین، پاکستانی یا مشرق وسطیٰ میں رہنے والا مرد نظر آتا ہے تو وہ خواتین ان سے کہتی ہیں کہ آپ ہم سے دوسری یا تیسری شادی کرلیں، میں نے ایسا خود ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔‘

فاطمہ خان نے کہا کہ جب وہ پاکستان سے باہر رہتی تھیں اور اپنی دوستوں کو پاکستان میں رہنے والی خواتین اور ثقافت کے بارے میں بتاتی تھیں تو وہ بہت متاثر ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر میں بس میں سفر کروں تو پاکستانی مرد تھوڑی شرم محسوس کریں گے، میرے لیے دروازہ کھولیں گے یا پہلے مجھے جگہ دیں گے، ہم اپنے ملک کے مردوں کی یہ خوبصورت سائیڈ نہیں دکھاتے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک امید کی کرن ہے کہ جہاں ہم مردوں کا منفی کردار دکھاتے ہیں، جو نظر بھی آتا ہے اور آج بھی معاشرے میں موجود ہے لیکن معاشرے میں ان کا مثبت کردار بھی ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد احمد علی بٹ کی وجہ سے ان کے اندر مثبت رویے اور عادتیں نکھر کر سامنے آئیں ہیں، میں اس سے اتفاق کرتی ہوں کہ عورت مرد کا عکس ہوتی ہے۔’

یاد رہے کہ احمد علی بٹ اور فاطمہ خان کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور جوڑے کے ہاں اکتوبر 2014 میں بیٹے (اذان) کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024