• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان برائیڈل فیشن شو کے دوران احسن خان سمیت دیگر ماڈلز کی فلسطین سے اظہار یکجہتی

شائع December 17, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں ہونے والے پاکستان برائیڈل کیٹیور وِیک 2023 کے دوران اداکار احسن خان سمیت دیگر ماڈلز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریمپ پر واک کی۔

برائیڈل فیشن شو میں نہ صرف ماڈلز اور نامور اداکاروں نے ریمپ پر واک کی بلکہ اس میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نجی ٹی وی ’ہم ٹی وی‘ کی جانب سے تین روزہ برائیڈل شو کا آغاز 15 دسمبر کو کیا گیا۔

فیشن ویک میں خصوصی طور پر برائیڈل کوچیور یعنی عروسی لباسوں کی نمائش کی گئی، دوسرے روز کل (16 دسمبر کو) 9 ڈیزائنرز نے اپنے جوڑوں کی تشہیر ہوئی۔

تاہم اس بار برائیڈل شو میں فیشن ڈیزائنرز نے اعلیٰ درجے کی ماڈلز سے زیادہ ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز اور اداکاراؤں کو شو اسٹاپرز کے لیے ترجیح دی۔

فیشن ڈیزائنر عمران راجپوت نے مردوں کے لیے دولہے کی مناسبت سے لباس تیار کیے جس کی تشہیر گزشتہ روز فیشن شو کے دوران کی گئی۔

شو سے قبل فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

احسن خان نے ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے ریمپ پر واک کی تھی، پلے کارڈ میں ’ہر گھر کے لیے ہر بچے کے لیے، فلسطین کے لیے امن‘ کا نعرہ درج تھا۔

اس کے علاوہ ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس سمیت ماڈلز نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی علامت کے طور پر پہنا جانے والا سیاہ اور سفید رنگ کے پیٹرن سے بنا اسکارف ’کوفیہ‘ پہن کر ریمپ پر واک کی۔

ریمپ پر واک کے دوران فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے گایا گانا بھی لگایا گیا۔

اس دوران اداکارہ عمران اشرف نے بھی ریمپ پر واک کی اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

فیشن ویک کے دوران موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا اور گلوکار فلک شبیر سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

برائیڈل کوچیور (عروسی لباس) کے فیشن ویک میں ڈیزائنر عمران راجپوت، رابعہ وہاب، عنایہ اور حورین، طیب آبو، مسک، مہدی، شیزا حسنے، ویسٹیڈو مینس ویئر اور سائرہ رضوان سمیت دیگر فیشن ڈیزائنرز و ہاؤسز نے بھی اپنی مصنوعات پیش کیں۔

اس دوران اداکارہ صبا قمر، حرا مانی، آمنہ الیاس، زویا ناصر، احسن خان، ایمان علی، مومن ثاقب، مومل شیخ، بلال سعید اور امانت علی، جویریہ سعود نے ریمپ پر واک کی۔

بعدازاں اداکارہ کبریٰ خان نے برائیڈل فیشن شو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے فیشن ڈیزائنرز کچھ زیادہ ہی لاجواب ہیں، اگر آپ اپنے ملبوسات کی تشہیر کے لیے شو اسٹاپرز (اداکاراؤں) کا انتخاب کررہے ہیں تو کم از کم اُن کی فٹنگ کے مطابق ملبوسات تیار کروائیں

انہوں نے مشورہ دیا کہ ’اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو ایسے شو اسٹاپرز کا انتخاب کریں جن پر آپ کے ملبوسات بالکل فِٹ آئیں، ورنہ ماڈلز و شو اسٹاپرز ریمپ پر پُراعتماد نظر نہیں آئیں گی اور آپ کے ملبوسات کی تشہیر بھی درست طریقے سے نہیں ہوگی۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے فیشن ڈیزائنرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتنے اہم ایونٹ کے لیے ماڈلز کے بجائے سوشل میڈیا شخصیات کا انتخاب کرنا غلط فیصلہ ہے۔

جبکہ کئی صارفین نے مہنگے ترین ملبوسات کی خراب فٹنگ پر بھی فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024