• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سندھ بھر کے ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کے تحفظ کی ویکسینز دستیاب ہیں، محکمہ صحت

شائع December 19, 2023
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

محکمہ صحت سندھ نے کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی موجودگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 2 ہزار 955 انسولین کے وائلز اور 84 ہزار 252 اے آر وی کے وائلز موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ہائپرٹینسو ڈرگز کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 967 تک ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اینٹی ہائپرٹینسو ڈرگز کے ایک لاکھ 87 ہزار 138 پیک، اے آر وی وائلز کے 20 ہزار 700 اور انسولین کے 23 ہزار 486 وائلز دستیاب ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ نگران وزیر صحت سندھ نے اعداد و شمار میں فرق پر ڈی ایچ اوز اور ہسپتال سربراہان کے خلاف واضح کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے دارالحکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں ویکسینز کی عدم دستیابی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس ہسپتال نے ویکسین دینے سے انکار کیا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے تحفظ کی ویکسین عام طور پر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہوتی، جس وجہ سے متعدد اموات بھی ہوچکی ہیں۔

سندھ بھر اور خصوصی طور پر چھوٹے شہروں کے ہسپتالوں میں ویکسینز کی عدم دستیابی یا پھر ہسپتال عملے کی جانب سے عام مریضوں کو ویکسین نہ دیے جانے کی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

سال بھر میں صوبے بھر سے سگ گزیدگی کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی سیکڑوں کیسز سامنے آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024