بہاولنگر: بھائی، دو بہنوں کے اغوا کا الزام، ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او سمیت 57 افراد کےخلاف مقدمہ درج

شائع December 20, 2023
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

انسپکٹر جنرل پنجاب عثمان انور کی ہدایات پر ضلع بہاولنگر کے شہر چشتیاں میں پولیس نے نوجوان اور اس کی دو بہنوں کو اغوا کرنے اور جہیز چوری کرنے سمیت گھر پر قبضہ کرنے کے الزامات میں ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز سمیت 57 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چشتیاں کے علاقے تاج کالونی کے رہائشی آصف کی شکایت پر درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی گل حسن، ایس ایچ اوز سیف اللہ حنیف اور عبدالعلی کے علاوہ سب انسپکٹرز ریاض سمیت متعدد پولیس اہلکار جوئیہ اور عبدالوہاب نے 14 اکتوبر کو شکایت کنندہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے غیر قانونی طور پر ان کے بیٹے جنید آصف اور دو بیٹیوں کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیٹیوں کے جہیز کا قیمتی سامان بھی پولیس اہلکار گھر سے چوری کرکے لے گئے۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ پولیس نے بعد میں دو بیٹیوں کو عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد رہا کردیا، تاہم پولیس نے جنید کو نامعلوم مقام پر اپنی تحویل میں رکھا۔

آصف نامی شکایت کنندہ کا کہنا تھا پولیس اہلکاروں کے کہنے پر 40 سے 45 لوگوں نے ان کے گھر پر قبضہ کیا۔

شکایت درج کروانے والے آصف نامی شخص نے کہا کہ جب انہوں نے پولیس اہلکاروں کے شکایت درج کروائی تو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

شہری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024