• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات ہورہے ہیں، نہ خواہش ہے، جاوید لطیف

شائع December 21, 2023
جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستانی ٹرمپ جیل میں ہے، پاکستانی ٹرمپ نے جمہوریت پر حملہ کیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستانی ٹرمپ جیل میں ہے، پاکستانی ٹرمپ نے جمہوریت پر حملہ کیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے چوہدری شجاعت سے کوئی سیاسی بات نہیں کی، استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی مذاکرات ہورہیں، نہ خواہش ہے۔

لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیابھر میں ایک وقت میں کھیپ آئی جوسربراہ بنے، ٹرمپ کوکیپٹل ہل پرحملہ پرعدالتوں نے سزا دی ، ٹرمپ جمہوریت و اداروں پر حملہ آور ہوئے، پاکستانی ٹرمپ جیل میں ہے، پاکستانی ٹرمپ نے جمہوریت پر حملہ کیا۔

جاویدلطیف نے کہا کہ اگرسزا ملتی تو پاکستانی ٹرمپ کو 9مئی کی جرات نہیں ہوتی، یہ شخص ریاست پر حملہ آور ہوا، دنیا کاکوئی اور خطہ ہوتا تو24گھنٹےمیں سزا مل جاتی، لیول پلینگ فیلڈ سیاسی جماعتوں کےلیے ہونی چاہئیے۔

سابق وزیر نے کہا کہ یہ شخص چاہتا ہےاسٹیبلشمنٹ 2018ء کی طرح اسےاقتدارمیں لائے، یہ قوم کو بیانیہ بتائے نیوٹرل جانور ہوتا ہے اور وہ شخص چاہتا ہے اسٹیبلشمنٹ اس کےلئے مداخلت کرے، نگران وزیر داخلہ کسی جماعت میں شامل ہو جائے تو چند دنوں کےلیے لیول پلینگ فیلڈ کا بیانیہ ختم ہوجاتا ہے۔

جاویدلطیف نے کہا کہ ادارے میں بیٹھے لوگ آئین و قانون کی پاسداری کریں تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع ملنی چاہیں، جو کسی بے گناہ کو حراساں کرتے ہیں وہ غلط ہے اس سے نقصان آئین و قانون کی پاسداری کرنے والوں کو پہنچ رہا ہے، کسی بے گناہ کو ہراساں نہ کیا جائے اگر نو مئی کو اس نے سیاسی جماعت کے لیڈر کو گالی دی تو اسے معاف کر دیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اس نے تنصیبات و اداروں پر حملہ کیا کیپٹل ہل پر حملہ ہونے پر ٹرمپ کو سزا دی جا سکتی ہے تو پاکستان پر نو مئی کے منصوبہ سازوں کو سزا کیوں نہیں دی جا سکتی، کوئی ادارے میں بیٹھا شخص کسی کو ہراساں کرتا ہے تو غلط ہے۔

جاویدلطیف نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ اجلاس کے بعد نوازشریف پاکستان بھر میں نکلیں گے، جب نواز شریف نکلیں گےتو پتا چلے گا مقبولیت کسے کہتے ہیں، قبولیت والے ٹھٹھر کر رہ جائیں گے جب نوازشریف عوام میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ڈیڑھ ہفتے میں نوازشریف عوام سے مخاطب ہوں گے آٹھ فروری کو پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کریں گے، اگر کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی تو کوئی امید نہ لگائے، کوئی اتحاد نہیں ہوگا، چھوٹے صوبوں میں اتحاد و سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

جاویدلطیف نے کہا کہ نو مئی کے منصوبہ ساز کچھ کردار جو سابقہ ہو چکے ہیں سہولت کاری کی ڈرامہ بازی کریں گے، آج خوفناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، خواتین کو ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک جماعت الیکشن کو خراب کرنے کےلیے نتائج کو دھندلا کرنے کےلیے خواتین کو آگے کرکے ایسا ماحول بنانا چاہتی ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف معیشت کو درست کرنے کی امید پوری کریں گے ، پاکستان کی بربادی فیصلوں سے ہوئی ہے، سولہ ماہ کی حکومت نے مسنگ پرسن کےلئے عملا کام کیا جو علاقائی حکومت بھی کام کرتی رہیں، محرومیوں کو دشمن قوتیں استعمال کرتی ہیں۔

جاویدلطیف نے کہا کہ انتہا پر پہنچی دہشت گردی کو نوازشریف نے ختم کیا، کراچی میں بھی امن قائم ہے، دہشت گردی کو ختم کرکے ملک میں امن واپس لائیں گے، لوگ نوازشریف کو آخری امید سمجھتے ہیں کہ مہنگائی کم ڈالر کم بجلی و گیس کے ریٹ نیچے آئیں گے، چوہدری شجاعت سے دو تین سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں لیکن چوہدری سالک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہے۔

جاویدلطیف نے کہا کہ نوازشریف نے چوہدری شجاعت کی عیادت کی، سیاسی بات نہیں کی، استحکام پارٹی سے بات چیت پر کہوں گا کہ نہ کوئی مذاکرات ہورہے نہ خواہش ہے، وہ بھی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024