• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کے-الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 7 روپے 67 پیسے تک مہنگی کرنے کا فیصلہ

شائع December 21, 2023
آئندہ ماہ شہر قائد کے بجلی صارفین پر  چار مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ ڈالا جائے گا—فائل فوٹو: اے ایف پی
آئندہ ماہ شہر قائد کے بجلی صارفین پر چار مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ ڈالا جائے گا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے لیے جنوری میں فی یونٹ بجلی سات روپے 67 پیسے تک مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئندہ ماہ شہر قائد کے بجلی صارفین پر چار مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ ڈالا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے لیے جنوری میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کابوجھ بڑھ کر 6.15 روپےہوجائےگا، کراچی 1.52روپےکا سرچارج ملا کراضافی بوجھ بڑھ کرفی یونٹ7.67روپے بنےگا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اپریل تاجون 2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.28 روپےکااضافہ کیا گیا، اس سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کے الیکٹرک صارفین سے مارچ 2024 تک ہونی ہے، اکتوبرتادسمبر2022کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااضافہ فی یونٹ47 پیسےبنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اضافی وصولیاں کےالیکٹرک صارفین سےفروری2024 تک کرنےکا منصوبہ ہے جس کے مطابق جنوری تامارچ2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااضافہ فی یونٹ1.25 روپےبنتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اس سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں دی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفیکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

ر یگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 کےدوران کی جائیں گی، اس اضافے سے بجلی صارفین پر 22 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024