• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

’اینیمل‘ کی ٹیم پر خاتون لکھاری کو کریڈٹ نہ دینے کا الزام

شائع December 23, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف بھارتی فلم لکھاری غزل ڈھلیوال نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر کپور اور بوبی دیول کی سپر ہٹ فلم ’اینیمل‘ کا اسکرین پلے اور ڈائیلاگ انہوں نے لکھے لیکن انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق غزل ڈھلیوال نے انسٹاگرام پر’اینیمل’ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے طویل پوسٹ کی اور دعویٰ کیا کہ انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

لکھاری نے فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کے بطور ہدایت کار، لکھاری اور ایڈیٹر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

خاتون لکھاری نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فلم کا اسکرین پلے لکھا لیکن ڈائیلاگ لکھنے پر انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی طرح شریک ایڈیٹر کو بھی کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

غزل ڈھلیوال نے جہاں فلم کی ٹیم پر کریڈٹ نہ دینے پر تنقید کی، وہیں انہوں نے فلم کی کہانی کو بھی خواتین مخالف اور روایتی مرد کی کہانی قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ فلموں کے کردار ایسے ہیں جو خواتین سے سخت نفرت کرتے ہیں، انہیں غیر اہم سمجھتے ہیں اور وہ اپنی حکمرانی اور من مانی چلانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

غزل ڈھلیوال کی پوسٹ پر متعدد صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ فلم کی ٹیم کو اخلاقی طور پر نہ صرف اسکرین رائیٹر بلکہ شریک ایڈیٹر کو بھی کریڈٹ دینا چاہئیے تھا۔

’اینیمل‘ کو دسمبر کے شروع میں ریلیز کیا گیا تھا، اس نے کمائی نے نئے ریکارڈز بنائے ہیں لیکن ساتھ ہی فلم کو کہانی، کرداروں کی کاپی کرنے، گانوں کو کاپی کرنے سمیت فلم کو بنانے میں دوسروں کو کریڈٹ نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

’اینیمل‘ پر پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے سین کاپی کرنے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے جب کہ اس میں 70 سال قبل جاری کیے گئے ایرانی گانے ’جمال جمالو کدو‘ کو بھی کاپی کرکے شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024