• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی، آرمی چیف

شائع December 25, 2023
آرمی شیف جنرل عاصم منیر مسیحی برادری کی کرسمس کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی شیف جنرل عاصم منیر مسیحی برادری کی کرسمس کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے ہمراہ کیک کاٹا— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے ہمراہ کیک کاٹا— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے قوم کے درمیان ڈراریں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے کرائسٹ چرچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے مذہبی برادری کےلیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے، اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے ڈراریں ڈالنے پر تلے ہیں اور ہمیں مضبوط، پرعزم قوم کے طور پر ابھرنےکے لیے متحد اور یکجان ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی اور قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی ضرورت ہے۔

جنرل عاصم منیر نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لیے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے قائداعظم کے147 ویں یوم پیدائش پر اُن کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 11 اگست1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نےفرمایا تھا کہ آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یاکسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔

آرمی چیف نے تمام شعبوں اورڈومینز میں پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں، بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔

پوپ فرانسس نے غزہ میں حملے بند کرنے اور کرسمس سادگی سے منانے کی اپیل کی۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024