• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

شائع December 26, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اس کو کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، تشدد برداشت کیا، کوئی ان کو سننے کو تیار ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا؟

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے، جنہوں نے مشکلیں برداشت کیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں خاص طور پر پنجاب میں اندرونی تنازعات میں گھری نظر آرہی ہے۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا پنجاب کے کچھ حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ’پسندیدہ‘ امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024