• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’چکڑ‘ کا اچھا آغاز، سینماؤں میں رش

شائع December 26, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سسپنس، ڈرامے اور حقیقت پسندی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی فلم ’چکڑ‘ نے کمائی کا اچھا آغاز کردیا، ملک بھر کے سینماؤں میں شائقین کا رش نظر آتا ہے۔

’چکڑ‘ کو گزشتہ ہفتے 22 دسمبر کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا تھا اور اس کی بکنگ ایڈوانس میں ہی کی گئی تھی۔

کرسمس سمیت یوم قائد کی چھٹیوں کی وجہ سے ملک بھر میں طویل چھٹیوں کے باعث سینماؤں میں رش لگا رہا اور شائقین نے اہل خانہ سمیت فلم کو دیکھا۔

فلم کی ٹیم کے مطابق ’چکڑ‘ نے کمائی کے حوالے سے اچھا آغاز کیا، تاہم ٹیم نے کمائی کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔

’چکڑ‘ نے سب سے زیادہ کمائی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی، دوسرے نمبر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جب کہ تیسرے نمبر پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کی۔

فلم میں عثمان مختار اور اشنا شاہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فریال محمود، نوشین شاہ، سلیم معراج، علی شیخ اورعدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات ظہیر الدین نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

فلم کی کہانی پاکستانی سماج میں ہونے والے سچے واقعات سے متاثر ہے اور فلم میں اس طرح سماجی مسائل کو دکھایا گیا ہے کہ اس میں حقیقت پسندی نظر آتی ہے۔

’چکڑ‘ پنجابی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ’کیچڑ‘ ہے، فلم کو کہانی، اداکار اور مناظر کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے، شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ عثمان مختار کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024