• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شان شاہد کا ’تیرے بن‘ پر ڈرامے کے بجائے فلم بنانے کا مشورہ

شائع December 30, 2023
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

فلموں کے معروف اداکار شان شاہد نے مقبول ترین ڈرامے ’تیرے بن‘ کی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ ڈرامے کے سیزنز کے بنانے کے بجائے اس کی فلم بنائی جائے تو بہتر ہے۔

شان شاہد نے ’تیرے بن‘ کے ہدایت کار عبداللہ کادوانی کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ڈرامے پر فلم بنانے کا مشورہ دیا۔

عبداللہ کادوانی نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں ’تیرے بن‘ کی شوٹنگ سیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے کیوں کہ عنقریب ڈرامے کے دوسرے سیزن کو نشر کیا جائے گا۔

اگرچہ انہوں نے ڈرامے کے دوسرے سیزن کو جلد نشر کرنے کا اعلان کیا لیکن انہوں نے اسے نشر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔

پہلے ہی انہوں نے ’تیرے بن 2‘ کو دسمبر کے اختتام تک نشر کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہوسکا اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈرامے کو آئندہ ماہ تک نشر کیا جائے گا۔

عبداللہ کادوانی کی ڈرامے سے متعلق کی گئی ٹوئٹ پر شان شاہد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا دوسرا سیزن بنانا اچھا عمل ہے لیکن ان کے خیال میں اس پر فلم بنائی جانی چاہئیے۔

شان شاہد نے لکھا کہ ان کے خیال میں ’تیرے بن‘ برانڈ کے ساتھ اس وقت ہی انصاف ہوگا جب اس پر ڈرامے کے سیزن کے بجائے فلم بنائی جائے گی۔

شان شاہد کے مشورے سے زیادہ تر صارفین نے اتفاق کرتے ہوئے عبداللہ کادوانی سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی کاسٹ پر مبنی فلم بھی بنائیں۔

خیال رہے کہ ڈراما ’تیرے بن‘ کی پہلی قسط 28 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، 6 ماہ تک ہفتے میں دو بار نشر ہونے والے ڈرامے کی آخری قسط 6 جولائی 2023 کو نشر کی گئی تھی۔

58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی تھی، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا تھا، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا تھا۔

ڈرامے میں بشریٰ انصاری، حرا سومرو، سبینہ فاروق، فضیلہ قاضی اور فرحان علی آغا سمیت دیگر نے بھی کردار ادا کیا تھے۔

ڈرامے مٰن سبینہ فاروق اور حرا سومرو سمیت بشریٰ انصاری کے کرداروں کو بھی سراہا گیا تھا۔

(

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024